Inquilab Logo

حکومت کوعوام کی طاقت کا احساس کرانا ہے

Updated: February 08, 2020, 11:43 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

سنویدھان کے خلاف قانون بنانے والی حکومت کو عوا م کی طاقت کا احساس کرانا ضروری ہے‘۔ سی اے اے، این پی آر ا ور این آرسی کے خلاف اور مہا مورچے کی تیاری کیلئےکرلا اورمالونی میں میٹنگیں کی گئیں ۔

سیاہ قانون کی مخالفت میں مالونی میں منعقدہ میٹنگ کا منظر۔ تصاویر: انقلاب
سیاہ قانون کی مخالفت میں مالونی میں منعقدہ میٹنگ کا منظر۔ تصاویر: انقلاب

 ممبئی :’سنویدھان کے خلاف قانون بنانے والی حکومت کو عوا م کی طاقت کا احساس کرانا ضروری ہے‘۔ سی اے اے،  این پی آر ا ور این آرسی کے خلاف اور مہامورچے کی تیاری کیلئےکرلا اورمالونی میں میٹنگیں کی گئیں ۔ ان میٹنگوں میں مقررین نے مذکورہ بالااظہار خیال کیا ۔ اس کے علاوہ ’سنویدھان بچاؤ دیش بچاؤ کمیٹی (مالونی ) کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کے لئے مشترکہ محاذ کے چیف کنوینر جسٹس کولسے پاٹل کوخط دیا گیا ۔
 مالونی مہاڈا میںہونے والی میٹنگ کے دوران مولانا محموددریابادی ، مولانااعجازکشمیری ، قاری انعام ثقلینی اور اجمل خان نے اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ان میٹنگوں کے ذریعہ عوام کی ذہن سازی ،ان کوکالے قانو ن کی معلومات کے علاوہ ۱۵؍فروری کے مہا مورچے میںشرکت کے لئے تیار کیاجارہا ہے۔
 اسی طرح بودھ وہار(کرلا )میں میٹنگ کی گئی ۔ یہاںاتوار کودلت لیڈر امول مڈامے کومدعو کیا گیا ہے ۔ جمعہ کی صبح کرلا کی میٹنگ کے تعلق سے عبدالحسیب بھاٹکرنے اس نمائند ے کو بتایا  کہ ’’اس دوران برادران وطن کے کچھ ذمہ داران سے ملاقات کی گئی اوران سے یہ کہا گیا کہ چونکہ بہت بڑے پیمانے پرتیاری کی جارہی ہے ،اسی لحاظ سے ہرعلاقے کے شرکاء کو آزادمیدان پہنچنا ہے اوراس کے لئے ذمہ داران زیادہ سے زیادہ لوگوں سے مسلسل رابطہ قائم کریں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK