Inquilab Logo

گورنر کوشیاری کو واپس بلایا جائے تاکہ راج بھون کا وقا ر بحال ہو

Updated: October 16, 2020, 8:52 AM IST | Agency | Mumbai

ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی جانب سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو لکھے گئے خط پر تنازع ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے

Uddhav Thackeray and Koshiyari - PIC : INN
ادھو ٹھاکرے اور کوشیاری ۔ تصویر : آئی این این

 ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی جانب سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو لکھے گئے خط پر تنازع ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس سلسلے میں  برسراقتدار پارٹی شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا میں اداریہ لکھ کر گورنر پر شدید تنقید کی ہے اور وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ راج بھون کا وقات بحال کرنے کے لئے گورنر کو فوراً واپس بلایا جائے۔ سامنا میں لکھا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کو نشانہ بنانے کی بی جے پی کی تمام کوششیں اسی پر بھاری پڑ رہی ہیں۔ اب تک جب جب بی جے پی نے گورنر کو استعمال کرنے کی کوشش کی ہے اسے منہ کی کھانی پڑی ہے۔ اسی لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ گورنر کو واپس بلایا جائے کیوں کہ ایک آئینی عہدہ پر فائز شخص کا اس طرح استعمال ہونا زیب نہیں دیتا۔ سامنا میں بی جے پی پر خاص طور پر تنقیدیں کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ اگر زعفرانی پارٹی کو مندر کھلوانے کی اتنی ہی فکر ہے اور جلدی ہے تو وہ اس معاملے پر ایک قومی پالیسی لائے جس کے تحت پورے ملک کے مندر ایک ساتھ کھولے جاسکیں۔ اب بھی ملک کے کئی بڑے مندر بند ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK