Inquilab Logo

مغربی بنگال میں عجیب منظر،اپوزیشن لیڈر اوربی جےپی ایم ایل ایز کے ساتھ گورنر کی پریس کانفرنس

Updated: June 15, 2021, 8:04 AM IST | Kolkata

اپوزیشن لیڈر شوبھندوادھیکاری کی قیادت میں بی جےپی اراکین اسمبلی سےملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں گورنر نے ممتا حکومت پر سخت تنقید کی اورامن واما ن کی صورتحال پر سوا ل اٹھایا

West Bengal Governor Jagdeep Dhankarbi during a press conference with JP MLAs.Picture:PTI
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکربی جے پی اراکین اسمبلی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران ۔ تصویرپی ٹی آئی

مغربی بنگال کے گورنر اپنی آئینی پوزیشن اورحیثیت پر خود ہی سوال کھڑا کرنے کا موقع  دیتے ہوئے مرکز کے اشارے پر کام کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ پیر کومغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شوبھندوادھیکاری کی قیادت میںبی جےپی اراکین اسمبلی کا ایک وفد ان سے ملاقات کیلئے پہنچا ۔ اس ملاقات پر تو سوال نہیںکھڑا کیاجاسکتالیکن ملاقات کے بعدگورنر نے بی جے پی  اراکین  اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی کی اور اس میں ممتا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ،گورنر کا یہ اندازسوالوں کی زد میںآسکتا ہے۔
  اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی کے ایک وفد نے پیر کو گورنر سے ملاقات کی۔ادھیکاری پیدل چل کر گورنر ہائوس پہنچے اور گورنر کی چائے پارٹی میں شامل ہوئے ۔اپوزیشن ممبران نے گورنر سے ریاست میںا من و امان کی صورت حال سے آگاہ کیا۔گورنر ہائوس کے ذرائع کے مطابق ممبرا ن اسمبلی کے وفد نے گورنر کو میمورنڈ کو سونپتے ہوئے  اپنے مطالبات رکھےاور الزام لگایا کہ بی جے پی لیڈروں کو جھوٹے مقدمات  میں پھنسایا جارہاہے۔اس کے بعد گورنر نے شوبھندو ادھیکاری کے ساتھ بیٹھ کر راج بھون کے برآمدے میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے ریاستی حکومت  پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں بدامنی ہوئی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ان علاقوں کا دورہ کیوں نہیں کیا۔گورنر نے کہا کہ بنگال میں جمہوریت آخری سانس لے رہی ہے۔
 گورنر نے ٹویٹ کرکے بھی اس کی اطلاع دی کہ شوبھندو ادھیکاری کی قیادت میں ممبران اسمبلی کے ایک وفد نے مجھ سے ملاقات کی اور ریاست کی تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا۔ گورنر جگدیپ دھنکر نے پولیس انتظامیہ  پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وردی والے اہلکارجانبداری سے کام کررہے ہیں۔واضح رہےکہ ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس نے بڑی جیت حاصل کرکے حکومت حاصل کی ہے ۔
  بتا دیں کہ مغربی بنگال کے گورنرمسلسل حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔اسی  وجہ سے حکومت اور راج بھون کے درمیان تعلقات خراب ہیں  سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ اس پریس کانفرنس کے بعد دونوں فریقوں کے مابین تلخی بڑھ جائے گی۔گورنر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ’’ میںہاتھ جوڑ کر سب سے اپیل کرنا چاہتا ہوں۔ ہم خون سے لت پت بنگال نہیں چاہتے۔ اس سرزمین میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ یہاں کسی کا ذہن خوف سے آزاد نہیں ہے۔
 ۲۰۱۹ء میں گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی دھنکر وزیر اعلیٰ سے تصادم کی راہ پر ہیں ۔ اسمبلی انتخابات۲۰۲۱ء کے بعد ایسا لگتا ہے کہ تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔اب گورنر نے بی جے پی کے ممبران اسمبلی سے ملاقات کرنے کے بعد ریاست میں امن و امان کی صورت حال پر سوال اٹھایا ہے ۔
 بی جے پی کے ممبران اسمبلی سے ملاقات اور پھر گورنر کی پریس کانفرنس پر ترنمول کانگریس نے سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے بہت سے ممبران اسمبلی غیر حاضر ہیں ۔
 راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے رکن سکھیندو شیکھر رائے نے کہا کہ بی جے پی کے بہت سے  اراکین گورنر کے پاس نہیں گئے۔ وہ کیوں غائب تھے؟ بی جے پی کو تحقیقات کرنی چاہئے۔سکھیندو شیکھر نے کہا کہ شوبھندو ادھیکاری دل بدلی قوانین کی بات کررہے ہیں ۔ وہ مسلسل تشدد کو ہوا دے رہے ہیں ۔انہوں نے ہی ترنمول کانگریس کے لوگوں کو دھمکی دی تھی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK