Inquilab Logo

بارش کے بعد مکہ مکرمہ میں ہریالی، پہاڑوں‌ پر پرندوں کا بسیرا

Updated: January 22, 2023, 11:23 AM IST | makkah

مسلسل بارش سے مقدس شہر کے پہاڑ سبزہ زاروں اور وادیاں پرکشش نخلستانوں میں تبدیل

Saudi photographer Mansour al-Harbi tweeted this photo.
سعودی فوٹو گرافر منصور الحربی نے یہ تصویر ٹویٹ کی۔

بارش کے بعد مکہ کے پہاڑوں پر ہریالی چھا گئی ہے،  اور پہاڑوں‌ پر خوب صورت پرندوں‌ نے بھی بسیرا کر لیا ہے جس کی تصاویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
  میڈیارپورٹس  کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ  ہفتوں کے دوران مسلسل بارش کے  سبب مکہ مکرمہ کے پہاڑ سبزہ زاروں اور  وادیاں پرکشش نخلستانوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ہریالی بڑھتے ہی پرندے بھی مکہ کے آسمان پر نظر آنے لگے ہیں۔
  اس سلسلے میں ایک  سعودی فوٹو گرافر منصور الحربی کی تصاویر  نے ٹویٹ کی ہیں۔انہوں نے مکہ مکرمہ کے آسمان پر پرندوں کے جھنڈ کی تصاویر اور  ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو  دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں اور عوام میں مقبول ہوگئیں۔ 
 منصورالحربی  کا کہنا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ  منطقہ میں نظر آنے والے قدرتی مناظر کی عکاسی  کیلئے گھر سے نکلے تھے۔ مکہ کے شمال میں واقع الجموم سے گزرتے ہوئے جب نظر  آسمان کی جانب گئی تو وہاں البلشون (بگلوں) کے خوبصورت  جھنڈ  اڑتے ہوئے نظر آئے۔واضح رہے کہ یہ پرندے نقل مکانی کر کے مکہ مکرمہ کے پہاڑوں پر پہنچے ہیں۔
  ادھر سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان عقیل العقیل نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس طرح   مکہ مکرمہ کے پہاڑوں کی ہریالی مزید بڑھے گی۔  
  میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کے شروع میں ریاض، الشرقیہ، قصیم، عسیر، باحہ، جازان اور مکہ مکرمہ منطقہ کے جنوبی ساحلی مقامات پر بارش کا آغاز ہوگا۔
 ترجمان کا کہنا تھا کہ پیر سے جمعرات تک ریاض، مشرقی  منطقہ، حائل، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ تک اس کا سلسلہ پھیل جائے گا اور تمام علاقے بارش کی زد میں ہوں گے۔ یاد رہےکہ   دسمبر کے آخری عشرے سے سعودی عرب میں  بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK