Inquilab Logo

انڈونیشیا کے صدارتی محل کے باہر گرینیڈ حملہ

Updated: December 10, 2019, 8:14 PM IST | Jakarta

انڈونیشیا میں صدارتی محل سے منسلک پارک میں گرینیڈ حملے کے نتیجے میں سیکوریٹی پر مامور ۲؍ فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع صدارتی محل میں گھسنے کی کوشش میں ناکامی پر حملہ آور محل سے منسلک پارک میں گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

(انڈونیشیا میں صدارتی محل کے باہر حملہ (تصویر : جاگرن
(انڈونیشیا میں صدارتی محل کے باہر حملہ (تصویر : جاگرن

 جکارتہ : انڈونیشیا میں صدارتی محل سے منسلک پارک میں گرینیڈ حملے کے نتیجے میں سیکوریٹی پر مامور ۲؍ فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع صدارتی محل میں گھسنے کی کوشش میں ناکامی پر حملہ آور محل سے منسلک پارک میں گرینیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ جکارتہ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ صدارتی محل سے منسلک پارک سے دھواں اُٹھتے دیکھا تو سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں ایک پھٹے ہوئے گرینیڈ کے ٹکڑے اور دو فوجی اہلکاروں کو زخمی پایا گیا۔
 پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ کیا یہ صدارتی محل پر حملے کی کوشش تھی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ گرینیڈ دھماکے کے وقت صدر جوکو ویدیدو محل میں موجود نہیں تھے۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں رواں برس حملے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل یونیورسٹی کے ۲۴؍ سالہ طالب علم نے خود کو پولیس ہیڈ کوارٹرس کے سامنے دھماکے سے اُڑا دیا تھا جب کہ اکتوبر میں سیکیورٹی منسٹر پر تیز دھار چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK