Inquilab Logo

گجرات کو بلٹ ٹرین اور بہار کو پیسنجر ٹرین کیلئے بھی گڑگڑانا پڑتا ہے: پرشانت

Updated: October 09, 2022, 10:52 AM IST | patna

):انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشورنےمرکزکی نریندر مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئےکہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (اینڈی اے)کو۲۶؍ممبران پارلیمنٹ دینے والے گجرات کو بلٹ ٹرین دی گئی

Election strategist Prashant Kishor
انتخابات کی حکمت عملی بنانے والے پرشانت کشور

:انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشورنےمرکزکی نریندر مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئےکہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (اینڈی اے)کو۲۶؍ممبران پارلیمنٹ دینے والے گجرات کو بلٹ ٹرین دی گئی لیکن ۳۹؍ممبران پارلیمنٹ دینے والےبہار کو پیسنجر ٹرین کے لئے بھی گڑگڑانا پڑتا ہے۔ کشورنے’جن سوراج‘ پیدل یاترا کے ساتویں دن سنیچرکومغربی چمپارن ضلع کے برانچی بازار(میناٹاڑ) میںلوگوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو ریاست گجرات ۲۶؍ممبرپارلیمنٹ بھیجا ہے وہ بلٹ ٹرین پر چلےگی اورجس بہار نے۳۹؍ممبرپارلیمنٹ جتا کرمرکز میںنریندر موری کی حکومت بنائی ہے اسے پسنجرٹرین کیلئےبھی گڑگڑانا پڑتا ہے۔انھوں نے کہا،’’۶؍کروڑ کی آبادی وا لے گجرات کوہی سب کچھ ملے گا اور ۱۳؍کروڑبادی والا بہاربھکاری بنا ہوا ہے۔ ‘‘
  انتخابی حکمت عملی سازنےآگے کہا،’’ہم لوگوں کے لڑکوں کو کام کے لئے گجرات جانا پڑتا ہے۔ بہار میںکئی ایسے خاندان جن کے لڑکے کیرالا،گجرات، آندھرا پردیش، کشمیرسمیت دیگر ریاستوں میں کام کر رہے ہیں۔۱۰؍تا ۱۵؍ہزار روپےکیلئےکم عمر کے لڑکے اپنا گاؤں چھوڑ کر دور کی ریاستوں میں جاکر کام کرنا پڑرہا ہے۔اس کو تہوار میں بھی گھر آنے کا موقع نہیں ملتا۔‘‘  انھوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا،’’لیڈر جو کہتے ہیںکہ بہار میں اتنا کام کر دیاہےکہ اب کچھ کام کرنے کیلئےباقی نہیں ہے۔ یہ نظام بدلنا  چاہئے،اس لئےہم نے عہد کیا ہے کہ موقع ملا تو۶؍مہینے سے ایک سال میں جتنے  لڑکے بہار سے باہر کام کر رہے ہیں ان کے روزگار کا انتظام یہاں کیا جائے گا۔

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK