Inquilab Logo

ہرجانہ کی پٹیشن سےمودی کا نام ہٹانے کا حکم

Updated: September 07, 2020, 8:41 AM IST | Agency | Ahmedabad

سابرکنٹھا میں  تعلقہ سطح کی عدالت نے الزامات کو ’’عمومی اور غیر واضح‘‘ قراردیا

Gujarat Riot - Pic :  INN
گجرات فساد ۔ تصویر : آئی این این

سابر کنٹھا ضلع میں تعلقہ سطح کی  ایک عدالت نے گجرات  فساد میں  ۲؍  برطانوی شہریوں کے قتل کے ہرجانہ   کے کیس  میں مدعا علیہ کے طورپر شامل  کئے گئے نریندر مودی کے نام کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ 
 مودی  کے وکیل کی  عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے کورٹ نےکہا ہےکہ مہلوکین کے رشتہ دار  یہ نہیں بتاپائےکہ اُس وقت کی حکومت کے  افسران کی کوتاہی کیلئے نریندر مودی ذاتی طورپر کیسےذمہ دار ہوسکتے ہیں۔  
 پرنسپل سینئر سول جج ایس کے گڈوی نے  مودی کا نام مدعا علیہ کی فہرست سے ہٹانےکا نتیجہ اخذ کرتےہوئے کہا ہے کہ کورٹ کی نظر میں  عرضی گزار معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں۔ عدالت کے مطابق ان کے الزامات ’’عمومی نوعیت کے اور غیر واضح‘‘ ہیں۔ کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ  اس بات کا بھی کوئی ثبوت نہیں پیش کیاگیا کہ گجرات کے اس وقت کے وزیراعلیٰ  واردات  کے وقت وہاں موجود تھے۔ 
 ہرجانے کا  یہ مقدمہ شیرین داؤد، شمیمہ داؤ (برطانوی شہری)اور عمران سلیم داؤد  کے رشتہ داروں  نے دائر کیا ہے۔ مودی کے علاوہ اس کیس کے ۶؍ ملزمین کو ہرجانہ کے مقدمے میں مدعا علیہ بنایاگیاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK