Inquilab Logo

عازمین حج مکہ معظمہ پہنچ گئے، آج سے مناسک حج کا آغاز

Updated: July 18, 2021, 2:10 AM IST | mecca

بیرون ِ مکہ سے پہنچنے والے عازمین نے طواف القدوم کی سنت ادا کی، کورو نا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد

In the picture below, pilgrims can be seen circumambulating the Kaaba. Picture: PTI
زیر نظر تصویر میں عازمین طواف کعبہ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

کورونا کی وبا کے اس دو ر میں جن خوش نصیبوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کا موقع ملا ہے  ان کے قافلوں کا مکہ مکرمہ پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوگیاہے ۔ طواف القدوم کی سنت کی ادائیگی کے موقع پر بیت اللہ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونج اُٹھیں۔
 امسال  صرف ۶۰؍ ہزار  افرادکو ہی فریضہ  حج کی ادائیگی کا موقع مل رہاہے جن میں ۱۵؍ ہزار سعودی شہری ہوںگے۔ بقیہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ ہیں جو سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے منتخب کئے گئے افراد کے تعلق سے اس بات کو یقینی بنایاگیا ہے کہ انہیں کورونا کے ٹیکے لگ چکے ہوں۔  کوروناکی وبا سے قبل   پوری دنیا سے ۲۵؍ لاکھ افراد فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچتے تھے۔     وبا کے ختم ہوتے ہی یہ سلسلہ انشاء اللہ  پھر بحال ہوگا۔ گزشتہ سال بھی وبا کی وجہ سے سعودی حکومت  نے صرف ۱۰؍ ہزار افراد کو ہی حج کی ادائیگی  کی اجازت دی تھی۔ 
 سعودی میڈیا کے مطابق کورونا  سے متعلق  احتیاطوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے عازمین حج کے قافلے مکہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اورجہاں   ۸؍ ذی الحجہ سے مناسک حج کا آغاز ہو جائے گا ۔   مکہ کےباہر سے آنے والے عازمین حج نے مسجد الحرام پہنچ کر طواف القدوم کی سنت ادا کی۔ وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے بتایا کہ النواریہ، الزایدی، الشرائع اور الہدیٰ مراکز میں حجاج کرام کا استقبال کیا گیا۔ طواف القدوم کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام میں داخل ہونے کیلئے ۶؍ہزار عازمین پر مشتمل گروپ تشکیل دیئے گیے ہیں جو ہر۳؍  گھنٹے بعد مسجد الحرام میں داخل ہوں گے۔ 
 حج کے موقع پر ٹریفک کے امور کے انچارج عبدالرحمن الحربی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ عازمین کو لے جانے والی بسوں میں سینی ٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے جب کہ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

hajj Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK