Inquilab Logo

ہاپوڑ: کیمیکل فیکٹری میں بوائلرپھٹا،۹؍ مزدور زندہ جھلس گئے

Updated: June 05, 2022, 10:19 AM IST | hapoor

۱۵؍ افراد بری طرح زخمی ، کچھ کی حالت ناز ک ۔یوگی آدتیہ ناتھ کا جانچ کا حکم۔ سخت کارروائی کا انتباہ

Police officers are seen at the scene. (PTI)
جا ئے حادثہ پر پولیس اہلکار نظر آرہےہیں۔ ( پی ٹی آئی )

 ہاپوڑ ضلع کے دھولانا کی ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ۹؍ مزدوروں کی جھلس جانے سے موت ہوگئی جبکہ تقریباً ۱۵؍ افراد بری طرح سے زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو نزدیک کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ 
   ا س بارے میں سنیچر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق  ضلع ہاپوڑ کے ہیڈکوارٹر سے تقریباً ۲۲؍ کلومیٹر  دور دھولانا علاقے میں یو پی آئی ڈی کی روہی کیمیکل فیکٹری میں یہ حادثہ دوپہر بعد تقریباً سوا ۳؍ بجے  ہوا جب فیکٹری کا بوائلر تیز دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا اور چاروں جانب آگ پھیل گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلی اور فیکٹری میں کام کرنے والے تقریباً ۲۵؍ مزدور پھنس گئے۔
  ان کے مطابق جب تک آگ بجھانے کا کام شروع ہوتا اندر پھنسے ۹؍ مزدوروں کی زندہ جل جانے سے موت ہوگئی  ۔ ان کی لاشیں برآمد کی گئی ہیںجو بڑی حد تک جل چکی ہیں۔   شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی موت جھلسنے اور دم گھٹنے سے ہوئی ہے جبکہ تقریبا ً۱۵؍ مزدور بری طرح جھلس گئے ہیں  ، ان میں سے کئی حالت نازک ہے جس سے مر نے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔  کیمیکل کے آگ پکڑنے کی وجہ سے یہ آگ بے قابو ہوگئی۔آس پاس کے اضلاع سے کئی دمکل گاڑیوں کو بلانا پڑا۔
  خبر لکھنے جانے تک گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ بجھائی  جاچکی ہے لیکن    ملبہ نہیں ہٹایا جاسکاہے  ۔ پولیس اور انتظامیہ کے تمام اعلی افسران  جائے حادثہ پر پہنچ  گئے ۔ اسی دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جانچ کاحکم دیا ہے۔
  اس بارے میں سنیچر کی شام  میرٹھ زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس پروین کمار نے بتایاکہ ایک الکٹرانک  اشیاء کے پروڈکشن اکائی میں  دھماکہ ہوا جس میں۹؍افراد کی موت ہوگئی جبکہ ۱۵؍افراد زخمی ہوگئےانہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اور جو بھی اس کے لئے ذمہ دار ہوگا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK