Inquilab Logo

کورونا کے بحران سےمتاثر ہوا بازی کا شعبہ پھر بہتر ہورہاہے: ہردیپ پوری

Updated: January 07, 2021, 10:39 AM IST | Agency | New Delhi

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر کا اندور میں انٹرنیشنل کارگو ٹرمینل کے افتتاح کی تقریب سے خطاب ، حالات پہلے سے بہتر ہونےکی امید ظاہر کی

Hardeep Puri.Picture :INN
ہردیپ پوری ۔ تصویر:آئی این این

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ کووڈ ۱۹؍کے  دور میں ہوا بازی کا شعبہ  شدیدمتاثر ہوا لیکن اب  اس شعبے میں ہم پھر سے عروج کی طرف گامزن ہیں۔سول ایوی ایشن  کے وزیر  نے بدھ کو  مدھیہ پردیش میں اندور کے دیوی اہیلیہ ہوائی اڈے  پر   انٹرنیشنل کارگو ٹرمینل  کے آغاز کے موقع پر  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  مذکورہ بالا اظہار خیال کیا۔  اندور میں نئے کارگو ٹرمینل مرکز کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے  پردیپ پوری نے کہا کہ اندور ہوائی اڈے پر۱۳۳۰؍ مربع میٹر ایئر کارگو کمپلیکس کے توسیع اور قبل از تعمیر کارگو کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ اس ہوائی اڈے پر کولڈ اسٹوریج کی سہولت، خطرناک سامان شیڈ اور ٹرانسشپمنٹ سہولت بھی دستیاب ہے۔ اندور سے برآمدات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے  بتایا کہ کہ یہاں سے۷۰؍ کروڑ کی مالیت کے ٹیکسٹائل اور تیار لباس،  ۱۲۰؍ کروڑ  کی دواسازی  کی اشیاء اور  ش۲؍ کروڑ کے دیگر سامان برآمد ہوتے ہیں۔ اس پروگرام  سے  خطاب کرتے ہوئے  وزیر موصوف  نے بتایا کہ  کووڈ کی وبا کی وجہ سے عائد کئے گئے لاک ڈاؤن  میں نرمی کے بعد ۲۵؍ مئی ۲۰۲۰ءکو۳۰؍ہزار ۵۰۰؍ مسافروں کے ساتھ گھریلو پروازیں شروع کی گئیں۔اس کے بعد سے ۳؍جنوری۲۰۲۱ء تک گھریلو مسافروں کی تعداد ۲؍لاکھ  ۷۰؍ ہزار ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم کووڈسے پہلے کی صورتحال پر جلد ہی واپس لوٹیں گے۔
 کارگو آپریشنوںپر بات کرتے ہوئے  پوری نے کہا کہ نومبر ۲۰۲۰ء کے آخر تک ایئر کارگو ٹرانسپورٹ نومبر ۲۰۱۹ء کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK