Inquilab Logo

واجپئی نے جس این ڈی اے کا تصور دیا تھا وہ اب ختم ہوچکا ہے: ہرسمرت کور

Updated: September 28, 2020, 7:58 AM IST | Agency | Chandigarh

کسان بل پراستعفیٰ دینے والی مرکزی وزیرکی اپنے اتحادیوںکے ساتھ بی جے پی کے رویے پر تنقید، کہا ’’یہ بادل صاحب کے خوابوں کا این ڈی اے نہیں ہے

Harsimrat Kaur Badal - Pic : INN
ہرسمرت کور بادل ۔ تصویر : آئی این این

قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے پرانے حلیفوں میں سے ایک شرومنی اکالی دل  نے زرعی اصلاحات کے تعلق سےبلوں کی منظوری پر اتحاد سے علاحدگی اختیارکرلی ہے۔ شرومنی اکالی دل نے اتوار کے روز فارم بلز کے معاملے میں قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) سے علیحدگی اختیارکرلی  ۔ پچھلے کچھ سالوں میں علیحدگی اختیار کرنے والے یہ تیسری بڑی پارٹی ہے۔سنیچر کی رات  این ڈی اے سے دستبرداری کے فیصلے کا اعلان ایس اے ڈی کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کیاتھا۔ جس کے بعد سابق مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے کہا  ہےکہ یہ وہ این ڈی اے نہیںرہا جس کا تصورواجپئی جی نے دیا تھا۔ موجودہ این ڈی اے کے اتحادیوں کے تعلق سے بی جے پی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ یہ بادل صاحب کے خوابوں کا این ڈی اے نہیں ہے۔
 سکھبیر سنگھ   بادل کی بیوی اور ایس اے ڈی لیڈر ہرسمرت کور بادل نے۱۷؍ستمبرکو مرکزی کابینہ سے زرعی اصلاحات  بل کی مخالفت کے بعد وزرات سےاستعفیٰ دیدیاتھا۔پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاس کےد وران کسانوں اورزرعی شعبہ سے متعلق پیش کردہ تین قوانین کے خلاف جس پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ کیاتھا،پنجاب میں تیزی کے ساتھ پھیلتےہوئے احتجاج کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہرسمرت کور بادل نے کہا ہےکہ یہ قوانین پنجاب میں زراعت کے شعبہ کو تباہ کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ شرومنی اکالی دل کی فیصلہ ساز اعلیٰ سطحی کمیٹی نے متفقہ طور پر سنیچر کی رات بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے سے علیحدگی کا فیصلہ کیاہے او رمزیدکہاکہ ایس اے ڈی حالانکہ بی جے پی کی پرانی ساتھی ہے مگرمذکورہ حکومت کسانوں کے جذبات کے احترام پر بات نہیں سن رہی ہے۔شیو سینا اور ٹی ڈی پی کے بعد ایس اے ڈی تیسری بڑی پارٹی ہے جس نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کی ہے۔
 پچھلے سال نومبر میں بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے شیو سینا نے کانگریس اور این سی پی سے ہاتھ ملاکر مہارشٹرا میں حکومت تشکیل دی تھی ۔وہیں ۲۰۱۸ء  میں تیلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندربابو نائیڈو نے این ڈی اے کو الودع کہہ دیاتھا۔لوک سبھا میں بی جے پی کے پاس موثر اکثریت ہے۔ ہرسمرت کور نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھی کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے جس این ڈی اے ’اتحاد‘ کا تصور دیا تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے۔
 انہوں ٹوئٹ کیا کہ ’’اگر۳؍کروڑ پنجابیوں کا درد اور احتجاجی مظاہرہ حکومت کے سخت رُخ کو تبدیل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو یہ واجپئی جی اور بادل صاحب کے تصور کا این ڈی اے نہیں ہے۔ ایک اتحاد اپنے سب سے پرنے اتحادی کے لئے کان بہرے کر دیتا ہے اور پورے ملک کو کھلانے والوں کی اپیل پر آنکھیں بند کر لینا پنجاب کے مفاد میں نہیں ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK