Inquilab Logo

ٹریکٹر پریڈ کیخلاف کل سپریم کورٹ میں شنوائی

Updated: January 18, 2021, 9:56 AM IST | Agency | New Delhi

راجیہ سبھا میں دھاندلی کے الزامات کے بیچ پاس کئے گئے زرعی قوانین سے متعلق عرضیوں پر پیر کو سپریم کورٹ پھر شنوائی کریگا جن میں کلیدی پٹیشن دہلی پولیس کی ہے۔ دہلی پولیس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے اس پر پابندی عائد کرنے کیلئے رجوع ہوئی ہے۔ امکان ہے کہ ا س دوران سپریم کورٹ اپنی قائم کردہ ۴؍ رکنی کمیٹی کے معاملے پر بھی شنوائی کرسکتا ہے جس کے ایک رکن بھوپیندر سنگھ مان نے خود کو کمیٹی سے علاحدہ کرلیا ہے۔

Farmers Protest - Pic : PTI
کسانوں کا احتجاج ۔ تصویر : پی ٹی آئی

  راجیہ سبھا میں  دھاندلی  کے الزامات کے بیچ پاس کئے گئے  زرعی قوانین  سے متعلق عرضیوں پر پیر کو سپریم کورٹ پھر شنوائی کریگا جن میں کلیدی پٹیشن دہلی پولیس کی ہے۔ دہلی پولیس نے یوم جمہوریہ  کے موقع پر کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے  عدالت سے اس پر پابندی عائد کرنے کیلئے رجوع ہوئی ہے۔ امکان ہے کہ ا س دوران سپریم کورٹ اپنی قائم کردہ ۴؍ رکنی کمیٹی کے معاملے پر بھی شنوائی کرسکتا ہے جس کے ایک رکن  بھوپیندر سنگھ مان نے خود کو کمیٹی سے علاحدہ کرلیا ہے۔
  ۱۲؍ جنوری  کے اپنے ’’غیر معمولی اسٹے آرڈر‘‘ کے ذریعہ سپریم کورٹ نے تینوں زرعی قوانین کے نفاذ پر روک لگادی ہے۔  اس فیصلے کا تنقیدی جائزہ بھی لیا جارہا ہے کیوں کہ قانونی ماہرین کے مطابق کورٹ کا اختیار اتنا ہی ہے کہ وہ کسی قانون کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے اوراس کی بنیاد پر اس پر پابندی عائد کرے۔  بہرحال قوانین  کے نفاذ پر روک لگانے کے ساتھ ہی کورٹ نے تصفیہ کیلئے   ۴؍ رکنی کمیٹی بھی بنائی ہے۔  

بھارتیہ کسان یونین کے صدر راکیش ٹکیت نے اتوار کو ناگپور میں  واضح  کیا ہے کہ    نئے زرعی قوانین  کے خلاف کسان ’’مارچ ۲۰۲۴ء تک‘‘ احتجاج کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے دہلی کی سرحدوں پر جاری احتجاج کو ’’نظریاتی انقلاب‘‘ سے تعبیر کیا۔ناگپور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹکیت نے کہا ہے کہ کسان کم از کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ تینوں زرعی قوانین کی منسوخی اور ایم ایس پی کی قانونی ضمانت کیلئے کسان  ۲۶؍ نومبر سے دہلی کی سرحدوں پر خیمہ زن ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK