Inquilab Logo

موسلادھار بارش سے ۷؍جھیلوں کی سطح آب میں اضافہ

Updated: July 20, 2021, 8:00 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

گزشتہ ۲؍ دن سے جاری موسلادھار بارش سے شہر ومضافات میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور اس کے سبب عام زندگی درہم برہم ضرور ہوئی ہے

Basil Lake has also overflowed due to torrential rains that have been continuing for two days.Picture:Inquilab
دودن سے جاری موسلادھار بارش کے سبب تلسی جھیل بھی چھلک چکی ہے۔ تصویر انقلاب

:گزشتہ ۲؍ دن  سے جاری موسلادھار  بارش سے شہر ومضافات میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور اس کے سبب عام زندگی درہم برہم ضرور ہوئی ہے لیکن اس دوران  اچھی خبر یہ بھی آرہی ہے کہ ممبئی کو  پینے کا پانی سپلائی کرنے والی جھیلوں پر بھی تیز بارش ہورہی ہے۔ گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کی بارش سے  جھیلوںمیں ۳۳؍ دن کا پانی ذخیرہ ہو گیا ہے اور سطح آب میں ایک لاکھ ۲۸؍ ہزار ۹۳؍ ملین لیٹر کا اضافہ  ہوا۔
 بی ایم سی کے محکمہ آب رسانی کے مطابق ۱۸؍ جولائی کی صبح ۶؍  بجے تک  ۷؍ جھیلوں میں مجموعی طو رپر ۲؍ لاکھ ۸۷؍ ہزار ۸۲؍ ملین لیٹر  پانی ذخیرہ تھا جو ۱۹؍ جولائی کی صبح ۶؍ بجے  بڑھ کر۴؍ لاکھ ۱۵؍  ہزار ۱۷۵؍ ملین لیٹر ہو گیا ۔اب تک یہ مقدار ۲۰۱۹ء سے کم ہے۔ ۲۰۱۹ء میں یہ مقدار ۷؍ لاکھ ۴۳؍ ہزار ۵۳۱؍ ملین لیٹر تھی۔
   گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوںمیں ۶۹؍ ملی میٹر تا ۳۰۶؍ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ سب سے کم بارش ۶۹؍ ملی میٹر وہار جھیل پرہوئی ہے جو  اتوار کو ہی چھلکی  ہے، البتہ سب سے زیادہ ۳۰۶؍ ملی میٹر بارش مڈل ویترنا میں درج کی گئی ہے۔ اس  دوران سب سے بڑی جھیل بھاتسا میں ۲۰۱؍ ملی میٹر، اپر ویترنا میں ۱۵۵؍ ملی میٹر ، مودک ساگر میں ۲۶۹؍  ملی میٹر ، تانسا میں ۲۹۳؍ ملی میٹر  اور تلسی جھیل میں ۱۴۲؍ ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جھیلوں پر اطمینان بخش بارش ہونے کے سبب  ۲؍ چھوٹی جھیلیںتلسی اور وہار بالترتیب ۱۷؍ اور ۱۸؍ جولائی کوچھلک ہو چکی ہیں۔

water rain Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK