Inquilab Logo

راہل گاندھی سے متعلق ہیمنت بسواشرما کا طوفان بدتمیزی، بیان پر چوطرفہ تنقید

Updated: February 13, 2022, 11:09 AM IST | New Delhi

سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگنے پرراہل گاندھی کو ’جدید دور کا جناح قرار‘دیا، ذاتیات پربھی حملہ ،نانا پٹولے برہم ، بسواشرما کو ذہنی مریض بتایا

Youth Congress members protest in Guwahati
گوہاٹی میں یوتھ کانگریس کے اراکین احتجاج کرتے ہوئے

:آسام کےو زیر اعلیٰ ہیمنت بسواشرما نےکانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کےتعلق سے طوفان بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئےکافی نا زیبا الفاظ استعمال کئے۔راہل گاندھی کے ذریعے پاکستان کی سرزمین پر انجام دی گئی سرجیل اسٹرائیک کا ثبوت مانگےجانے پرہیمنت بسوا شرما نے ان کے والد  راجیو گاندھی اور ان کی ذاتیات  پرحملہ کیا جس کی چوطرفہ تنقید کی جارہی ہے اور یوتھ کانگریس نے اس کے خلاف زبردست احتجاج کیاہے۔ 
 آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسواشرما نے ایک انتخابی ریلی میں کانگریس لیڈر اورممبرپارلیمنٹ راہل گاندھی کے بارے میں نہایت گھٹیا بیان دیا۔ اس پرمہاراشٹر کانگریس پردیش کمیٹی کے صدر نا نا پٹولے نے کہا  کہ یہ بیان بی جے پی  اورآر ایس ایس کی تعلیمات کو  اجاگر کرتا ہے۔واضح رہے کہ ہیمنت بسوا شرما نے کہا تھا کہ کیا کبھی ہم نے یہ ثبوت مانگا ہے کہ راہل گاندھی راجیو گاندھی کے بیٹے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی’ جدید دور کا جناح‘ بھی قراردیا  ۔
   اس گھٹیا بیان بازی  کا جواب دیتے ہوئے نا نا پٹولے نے کہا کہ ہیمنت بسواشرما کے اس بیان سے پتہ چلتا ہے کہ ان کاذہنی توازن خراب ہوگیا ہے اور انہیں کسی اچھے اسپتال میں علاج کی اشد ضرورت ہے۔  پٹولے نے کہا کہ ان کا یہ بیان نہایت قابلِ اعتراض ومذمت ہے۔ راہل گاندھی کے بارے میں ان کا بیان ان کی ذہنی سطح کا ثبوت ہے۔ حزبِ  اختلاف  پر تنقید کرنے کے معاملے میں بی جے پی کے کئی لیڈران  دوسرے  لیڈروں کی ذاتیات تک پر اترآتے ہیں جو یہ بتاتا ہے کہ وہ  اپوزیشن کس قدر خوفزدہ ہیں۔ بی جے پی کے لیڈران نے اس سے قبل کانگریس کی قومی صدر  سونیاگاندھی  اورڈاکٹر منموہن سنگھ کے لئے بھی باربار توہین آمیز زبان کا استعمال کیا ہے۔ یہ ان کی تہذیبی روایت ہے لیکن کانگریس کی روایت اس کے بالکل برخلاف ہے۔ ہم بسواشرما کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتے ہیں۔ پٹولے نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی ایک اچھے ڈاکٹر سے علاج کرانے کے لئے بسواشرما کا تمام اخراجات اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ ناناپٹولے نے کہا کہ جمہوریت میں حزبِ  اختلاف کو ذمہ دار ٹھہرانے کا حق حاصل ہے۔اس لئے راہل گاندھی نے ایک ذمہ دار اپوزیشن لیڈر کے طور پر حکومت سے جواب طلب کیا۔ بی جے پی کواس پر ہنگامہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK