Inquilab Logo

یوگی حکومت کو ہائی کورٹ کی پھٹکار، دیہی یوپی ہیلتھ کیئر سسٹم کو ’رام بھروسے‘ کہا

Updated: May 18, 2021, 6:19 PM IST | New Delhi

اترپردیش کووڈ کی دوسری لہر کا مقابلہ کررہا ہے، اسی دوران الہ آباد ہائی کورٹ نے پیر کو ایک مشہور ہندی کہاوت "رام بھروسے "کا استعمال اس وقت کیاجب دیہات اور چھوٹے شہروں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Representational Picture (INN)
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

اترپردیش کووڈ کی دوسری لہر کا مقابلہ کررہا ہے، اسی دوران الہ آباد ہائی کورٹ نے پیر کو ایک مشہور ہندی کہاوت "رام بھروسے "کا استعمال اس وقت کیاجب دیہات اور چھوٹے شہروں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جسٹس سدھارتھ ورما اور اجیت کمار پر مشتمل دو ججوں کی بینچ ایک جاری درخواست کی سماعت کررہی تھی، جس میں ریاست میں کووڈ مریضوں کی بہتر نگہداشت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔انہوں نے یہ مشاہدہ کیاکہ چھوٹے شہروں اور دیہات سے متعلق یوپی کا "پورا طبی نظام"مشہور ہندی کہاوت `رام بھروسے ` کی طرح سمجھا جائے-عدالت نے اپریل میں مغربی اتر پردیش کے میرٹھ قصبے میں ڈسٹرکٹ اسپتال سے ایک مریض کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے پر غور کرنے والی ایک تین رکنی کمیٹی کی گزارش کو نوٹ کیا۔عدالت کے مشاہدہ کے مطابق مریض سنتوش کمار واقعتاً اسپتال میں داخل تھا اور وہ اسپتال کے ایک کمرے میں گر گیا تھا-اس کے بعد اسے اسٹریچر پر لایا گیا تھا اور اسے زندہ بچانے کی کوشش کی گئی تھی ، لیکن وہ دم توڑ گیا۔سماعت میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے اس کے جسم کو کسی ایسے شخص کی طرح ٹھکانے لگایا تھا جو نامعلوم تھا۔اس پر عدالت نے کہا کہ یہ نائٹ ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں کی لاپروائی ہے۔
عدالت نے اترپردیش میں طبی نگہداشت کی حالت پر بھی مشاہدات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک طبی انفراسٹرکچر کا تعلق ہے تو ہم ان چند مہینوں میں یہ سمجھ چکے ہیں کہ آج جس طرح کے حالات ہیں وہ بہت نازک اور کمزور ہیں۔ جب وہ عام دنوں میں لوگوں کی طبی ضروریات کو پورا نہیں کرسکتی ہے تو اسے یقینی طور پر موجودہ وبائی امراض میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سےگنگا کے کنارے کے قریب دیہات میں پائے جانے والے مشتبہ کووڈ مریضوں کی لاشوں کی کو تصاویر پر تبصرہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK