Inquilab Logo

ہماچل پردیش:دنیا کے بلند ترین پولنگ بوتھ پر ۱۰۰؍فیصد ووٹنگ

Updated: November 14, 2022, 12:54 PM IST | Agency | Shimla

؍۱۵؍ہزار ۲۵۶؍فٹ کی بلندی پر واقع تاشی گنگ میں ۵۲؍ووٹر ہیں، سب نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

A tall polling booth voter can be seen in traditional attire.Picture:INN
بلند ترین پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنی والی ایک ووٹر روایتی لباس میں دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر:آئی این این

ہماچل پردیش کے لاہول سپیتی میں دنیا کے سب سے اونچے پولنگ اسٹیشن تاشی گنگ میں ۱۰۰؍فیصدپولنگ ریکارڈ کی گئی۔ صبح سے ہی ووٹروں میں ووٹ ڈالنے کے لیے کافی جوش و خروش تھااور پولنگ ختم ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل یہاں کے ووٹرز نے سو فیصد ووٹ ڈالے۔تاشی گنگ پولنگ اسٹیشن سطح سمندر سے۱۵؍ہزار ۲۵۶؍فٹ کی بلندی پرواقع ہے۔ یہاں مجموعی طور پر ۵۲؍ووٹرہیں جنہوں نےاپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔اس بار پولنگ سٹیشن میں۳۰؍مرد اور۲۲؍خواتین ووٹرز ہیں اور پولنگ اسٹیشن صبح سے ہی سجا ہوا تھا۔
پولنگ بوتھ کو روایتی طور پر سجایا گیا 
 ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ابھیشیک ورما نے بتایاکہ تاشی گنگ پولنگ بوتھ کو روایتی انداز میں سجایا گیاتھا۔یہاں کے ووٹر بھی روایتی ملبوسات میں ووٹ ڈالنےآئے اوراپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انہوں نےکہا کہ اس پولنگ بوتھ میں روایتی پکوانوں کا بھی انتظام کیاگیاتھا، جس میں ستّو ڈش تیار کی جاتی تھی۔ووٹروں کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ جس کی وجہ سےپولنگ ٹیموں نےیہاں۱۰۰؍فیصد پولنگ کویقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کا پیغام بھی دیا۔
آگاہی کے لیے کیمپ لگائے گئے
 ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ابھیشیک ورما نے بتایا کہ ووٹروں کو بیدار کرنے کے لیے یہاں بیداری کیمپ کاانعقاد کیا گیا تھا۔ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ کے آگاہی کیمپوں کے نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔
ء۲۰۱۹ءمیں۴۷؍ ووٹر تھے
 اس سے قبل دنیا کے اس بلند ترین پولنگ بوتھ پر۲۰۱۹ءکےانتخابات میں ۴۷؍ووٹرز تھے جن میں سے۲۹؍مرداور۱۸؍خواتین ووٹرزشامل تھے۔جب کہ۴؍ہزار ۴۴۳؍فٹ کی بلندی والا ہِکِم پولنگ اسٹیشن۲۰۱۹ءسےپہلے بلند ترین پولنگ اسٹیشن کے طورپرریکارڈ کیا گیا تھا، لیکن اس کے بعد تاشی گنگ کا پولنگ اسٹیشن دنیا کا بلند ترین پولنگ اسٹیشن بن گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK