Inquilab Logo

 ہندوستان یونی لیور کےکاروبار میں بہتری، منافع میں  ۴۱؍فیصد کا اضافہ

Updated: April 30, 2021, 11:38 AM IST | Agency | New Delhi

کمپنی کو مارچ سہ ماہی میں ۲۱۴۳؍کروڑ روپےکا خالص منافع ہوا ہے جبکہ سالانہ ٹرن اوورمیں ۳۴؍فیصد کی تیزی آئی ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

:ایف ایم جی سی سیکٹر کی اہم کمپنی ہندوستان یونی لیور لمیٹیڈ(ایچ یو ایل) نے مالیاتی سال ۲۱۔۲۰۲۰ء کی چوتھی سہ ماہی کے نتیجے ظاہر کردئیے ہیں۔ ایکسچینج فائلنگ کے مطابق جنوری مارچ ۲۰۲۱ء کے دوران ایچ یو ایل کو ۲۱۴۳؍ کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے۔ ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے کمپنی کا خالص منافع ۴۱؍فیصد بڑھا ہے۔ جنوری مارچ ۲۰۲۰ء سہ ماہی میں کمپنی کا خالص منافع ۱۵۹۱؍ کروڑ روپے تھا۔
کمپنی کے ٹرن اوور میں ۳۴؍فیصدکااضافہ
 اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی معلومات کے طابق مالیاتی سال ۲۱۔۲۰۲۰ء کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کی والیوم گروتھ ۱۶؍ فیصد رہی ہے۔ وہیں کمپنی کا مارجن ۲۵؍ فیصد رہا ہے۔ کمپنی کے ٹرن اوور میں ۳۴؍ فیصد کا اچھال رہا ہے۔ جنوری مارچ ۲۰۲۱ء میں منصوعات کی فروخت سے کمپنی کا کل ٹرن اوور ۱۱؍ہزار ۹۴۷؍ کروڑ روپے رہا ہے۔ ایک سال پہلے کی اسی مدت میں کمپنی کا ٹرن اوور ۸؍ہزار ۸۸۵؍ کروڑ روپے تھا۔
 ایچ یو ایل کا کہنا ہے کہ کمپنی کی نمو میں صحت، ہائی جین اور نیوٹریشین کاروبار کی ۸۰؍فیصد حصہ داری ہے۔ یہ لگاتار تیسری سہ ماہی ہے جب کاروبار میں دو عددی نمو رہی ہے۔ غیر ضروری اشیاء اور گھر کے باہر استعمال ہونے والی اشیاء کی فروخت میں دھیرے دھیرے سدھار ہورہا ہے۔
شیئر ہولڈر س کا فائدہ
 ایکسچینج فائلنگ کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شیئر ہولڈرز کو ۱۷؍ روپےفی شیئر کا فائنل ڈیویڈنڈ دینے کی سفارش کی ہے۔ اس سے پہلے کمپنی نے ۱۴؍  روپے  فی شیئر کا عبوری ڈِیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس طرح کمپنی کے شیئر ہولڈر کو مالیاتی سال ۲۰۲۱ء میں کل ۳۱؍ روپے فی شیئر کا اسپیشل ڈیویڈنڈ دیا جائے گا۔ ۱۷؍ اگست کو ہونے والی جنرل اینوئل میٹنگ میں ڈیویڈنڈ کو منظوری دی جائے گی۔ مالیاتی سال ۲۱۔۲۰۲۰ء میں کمپنی کا کل منافع ۷؍ہزار ۹۵۴؍  کروڑ روپے رہا ہے۔ اس سے قبل کے مالیاتی سال میں کمپنی کا کل منافع ۶؍ ہزار ۷۳۸؍ کروڑ روپے تھا۔ جبکہ مالیاتی سال ۲۰۲۱ء میں کمپنی کے خالص منافع میں ۱۸؍فیصد کا اچھال آیا ہے۔پچھلے مالیاتی سال میں کمپنی کے مصنوعات کی فروخت سے ٹرن اوور ۴۵؍ ہزار ۳۱۱؍ کروڑ روپے رہا ہے۔ ایک سال پہلے اسی مدت میں کمپنی کا ٹرن اوور ۳۸؍ہزار ۷۳؍ کروڑ روپے تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK