Inquilab Logo

کیرالا میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تاریخی انسانی زنجیر

Updated: January 28, 2020, 2:34 PM IST | Agency | Thiruvananthapuram

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کیرالا میں ا توار ۲۶ ؍ جنوری کے موقع پربنائی گئی تاریخی انسانی زنجیر میں۷۰؍ لاکھ افراد نے ایکدوسرے کا ہاتھ تھاما۔

کیرالا میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تاریخی انسانی زنجیر ۔ تصویر : پی ٹی آئی
کیرالا میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تاریخی انسانی زنجیر ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 ترواننت پورم : شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کیرالا میں ا توار ۲۶  ؍ جنوری کے موقع پربنائی گئی تاریخی انسانی زنجیر میں۷۰؍ لاکھ  افراد نے ایکدوسرےکا ہاتھ تھاما۔ قابل ذکر اور اس کے ساتھ ساتھ قابل حیرت بات یہ تھی کہ یہ انسانی زنجیر۶۰۰؍ کلومیٹر کے طویل فاصلے پر مشتمل رہی۔ کیرالا کے کاسرگوڑسے تمل ناڈو کی سرحدتک مظاہرین  ایک ساتھ کھڑےرہے اورپُرامن انداز میں متنازع قانون کی مخالفت کی اوراپنا احتجاج درج کرایا ۔اتوار کو ساڑھے۳؍ بجے لوگ جمع ہونا شروع ہوئے اور۴؍ بجے زنجیر بنانے کاعمل شروع ہوا۔ نیشنل ہائی وے پر کاسرگوڑ سے لےکرترواننت پورم تک ۶۰۰؍ کلومیٹر کے طویل فاصلے تک یہ تاریخ ساز زنجیر بنائی گئی ۔سی پی ایم کی قیادت میں کیرالا کی لیفٹ فرنٹ حکومت نے اس زنجیر کا اہتمام کیا جس میں وزیر اعلیٰ پنارائی وجین بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر آئین کی تمہید بھی پڑھی گئی ،اس کے بعد دستور کے تحفظ کا عہد کیا گیا۔ کیرالا میں سی پی ایم کے پولٹ بیورو رکن رام چندرن پلئی زنجیر میں کھڑے ہونے والےپہلے فرد تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK