Inquilab Logo

ممبرا کی ترقی کے سبب ہی یہاں گھروں کے دام بڑھے ہیں: جتیند راوہاڑ کا دعویٰ

Updated: February 21, 2023, 9:57 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

سابق کابینی وزیر اور ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ سےرکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نےپیرکوممبرا میں منعقد ہ پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ ۲۰۰۹ء کے بعد سے ممبرا کوسہ میں مسلسل ترقیاتی کام ہوئےہیں

Jitendra Ohar speaking during the press conference
جتیندر اوہاڑ پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے

سابق کابینی وزیر اور ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ سےرکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نےپیرکوممبرا میں منعقد ہ  پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ ۲۰۰۹ء کے بعد سے ممبرا کوسہ میں مسلسل ترقیاتی کام ہوئےہیں ، جن میں سیمنٹ کنکریٹ کے روڈ، بجلی کی مسلسل سپلائی ،میونسپل اسپتال کی تعمیر،کئی بینکوں کی شاخیں کھلنا اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف کا ری ڈیولپمنٹ شامل ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بجلی سپلائی بہتر ہونےسےممبراکوسہ کے نوجوان اعلیٰ تعلیمیافتہ ہورہے ہیں اور ترقی کر رہےہیں۔ممبرا کوسہ میں مسلسل ترقیاتی کاموں  اور شہریوں کو میسر سہولتوں  کےسبب ہی آج یہاں گھروںکے داموں میںکئی گنا  اضافہ ہوا ہے ۔
حج ہاؤس اردو گھر کے اوپر حج ہاؤس بنے گا
 تقریباً آدھے گھنٹے تک ممبرا کوسہ کے ترقیاتی کاموںکوگنوانے کے بعد جب ان سے اردوگھر اور حج ہاؤس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوںنےبتایاکہ ان کاکام جاری ہے اور اردو گھر کی بالائی منزلوں پر ہی حج ہاؤس تعمیر کیاجائے گا۔
 اوہاڑ نےاعتراف کیا کہ شردپوار اور ممبرا کے شہریوں نےہی انہیں عوام کی خدمت کاموقع فراہم کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ٹوریٹ کے مظالم کےخلاف وہ جلد بھی اعلیٰ افسران سےمیٹنگ کریں گے اور اس کا حل نکالا جائے گا۔
دیگر پروجیکٹوں کا اعلان جلد
 نمائندۂ انقلاب کے ذریعے ہینگنگ مارکیٹ اورپلے گراؤنڈ کے تعلق سے پوچھنے پر جتیندر اوہاڑ نےبتایاکہ ’’ چونکہ ہینگنگ مارکیٹ  میں سیڑھیا ں چڑھ کرشہریو ںکو خریداری کیلئے جانا پڑتا تھا جسے شہری پسند نہیںکرتے،اسی لئےپروجیکٹ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ البتہ ممبرا کوسہ کے بچوں کیلئےبہت جلد ایک وسیع میدان کا اعلان کیا جائے گا۔اس کے علاوہ گرلس ہوسٹل کی بھی تعمیر جاری ہے۔‘‘ جتیندر اوہاڑ نے مزید بتایاکہ ’’ ممبرا میں مذبح ( سلاٹر ہاؤس ) کے تعلق سے بھی جلد اعلان کیا جائےگا۔‘‘انہوںنے شہریوں کو عوام بیت الخلا کی بہتر سہولت مہیا کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK