Inquilab Logo

ہمدرد کی’ ہیلدی انڈیاہمدرد انڈیا ‘مہم، موبائل وین شروع کی گئی

Updated: December 30, 2020, 11:10 AM IST | Agency | New Delhi

اس مہم کے تحت طبی مشاورت اور یونانی مصنوعات فراہم ہوںگی، وین دہلی کے ساتھ ساتھ دیگر بڑے شہروں میں جائے گی

 According to Hamdard, their medicines are cheap and natural, with no side effects.Picture :INN
ہمدرد کے مطابق ان کی دوائیں سستی اور قدرتی ہیں ،اسکے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔ ۔ تصویر:آئی این این

 ملک کے سب سے معتبر یونانی برانڈ ہمدرڈ لیبارٹریز نے اپنی `ہیلتھ انڈیا ، ہمدرد انڈیا مہم کو بڑھاتے ہوئے ایک موبائل ہیلتھ وین لانچ کی ہے۔اس کے تحت طبی مشاورت اور یونانی مصنوعات مفت فراہم کی جائیں گی۔ ہمدرد موبائل ہیلتھ وین کو قومی دارالحکومت سے لانچ کیا گیا ہے اور خاص طور سے سردیوں کے موسم میں اس کے فوائد کو خوب سراہا گیا ہے۔ دہلی کے علاوہ یہ وین غازی آباد اور نوئیڈا سمیت بڑے شہروں میں جائے گی۔  ہمدرد لیبارٹریز (فارماسیوٹیکل یونٹ) کے صدر عبد المجید نے بتایا کہ ہمارے فلاح و بہبود کے مراکز تمام لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں۔ ہماری دوائیں سستی اور قدرتی ہیںجن کے کوئی مضر اثرات نہیں  ہوتے ہیں۔  اس پہل پر ہمدرڈ لیبارٹریز (میڈیسن) کے چیف مارکیٹنگ آفیسر سمن ورما نے بتایا  کہ  ان مشکل وقتوں میں  یہ بہت ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صحت مند طرز زندگی اور مجموعی صحت کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ صحت مند رہنے کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے ہماری `ہیلدی انڈیا ، ہمدرد انڈیا مہم اور موبائل وین اقدام بہت احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔ ہمیں نئی ​​دہلی میں لوگوں کی طرف سے بہترین رسپانس  مل رہا ہے اور ان کی بھرپور شرکت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے  ٹارگیٹ والے شہروں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک صحیح اطلاعات  مؤثر طریقے سے پہنچانے میں کامیاب ہوں گے۔ اس کے ذریعے ملک کو طبی میدان میں آ گے  بڑھنے میں  نمایاں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK