Inquilab Logo

حیدرآباد میں آدھار ایجنسی نے ۳؍ مسلمانوں کو شہریت ثابت کرنےکا نوٹس دیا

Updated: February 19, 2020, 12:36 PM IST | Inquilab News Network | Hyderabad

آدھار بنانے والی ایجنسی ’یو آئی ڈی اے آئی‘ نے حیدرآباد میں ۳؍ افراد کو نوٹس جاری کرکے اپنی شہریت ثابت کرنے کا حکم دیا ہے۔

علامتی تصویر۔ تصویر : آئی این این
علامتی تصویر۔ تصویر : آئی این این


 حیدرآباد :آدھار بنانے والی ایجنسی ’یو آئی ڈی اے آئی‘ نے حیدرآباد میں   ۳؍ افراد کو نوٹس جاری کرکے  اپنی شہریت ثابت کرنے کا حکم دیا ہے۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت یہ واضح کرچکی ہےکہ آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں ہےاو ر یہ ملک میں  قیام کی بنیاد پر جاری کیاجاتا ہے  تاہم ’یو آئی ڈی اے آئی‘  نے ۳؍ فروری کو جاری کئے گئے نوٹس  میں تینوں افراد سے کہاہے کہ  وہ ثابت کریں کہ ہندوستانی شہری ہیں اور غلط معلومات دیگر یا غلط طریقہ کار استعمال  کرکے آدھار کارڈ حاصل نہیں کیا ہے۔  جن لوگوں کو نوٹس جاری کیاگیا ہے وہ تینوں  مسلمان ہیں۔  ایجنسی کے مطابق اسے یہ شکایت موصول ہوئی ہےکہ مذکورہ افراد نے غلط طریقے سے آدھار کارڈ حاصل کئے ہیں۔ تینوں افراد کو  انکوائری افسرامیتا بیندرو کے سامنے دستاویزات کے ساتھ حاضر ہونے کا حکم دیاگیا ہےا ورمتنبہ کیا گیا  ہے کہ  بصورت دیگران کے آدھار نمبر ڈی ایکٹی ویٹ کردیئے جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK