Inquilab Logo

میں ڈرتا نہیں،ڈرتا تو وزیر اعلیٰ نہیں بنتا : ایکناتھ شندے

Updated: October 28, 2022, 10:21 AM IST | Mumbai

وزیر اعلیٰ نےگڈچرولی ضلع کا دورہ کرکے ماؤوادیوںکا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی،ایک تیر سے دوشکار کرتے ہوئے ماؤنوازوںکو بھی متنبہ کیا اورادھو ٹھاکرےکو بھی نشانہ بنایا،کہا ’’ مجھے ڈر لگتا توگڈچرولی نہیںآتا ، حالات کا مقابلہ کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ کے عہدہ تک پہنچا ہوں ‘‘

Chief Minister Eknath Shinde visited Gadchiroli on Wednesday. (File Photo)
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بدھ کو گڈچرولی کادورہ کیا تھا ۔(فائل فوٹو)

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ریاست کے گڈچرولی ضلع کا دورہ کرکے نکسلیوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک تیر سے دو نشانوں کو ہدف بنایا۔ ایکناتھ شندے نے کہا کہ اگر میں ڈرتا تو وزیر اعلیٰ نہیں بن پاتا۔ ایکناتھ شندے نے کہا کہ میں نے پچھلی حکومت میںگڈچرولی کے سرپرست وزیر کے طور پر کام کیا ہے اور آج میں یہاں پولیس اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منانے آیا ہوں۔ ایکناتھ شندے نے چھتیس گڑھ کی سرحد پر جنگلوں میں جا کر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
 اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک  ایک طرف نکسلیوں کو خبردار کیا تو دوسری طرف ادھو ٹھاکرے کو ان کا نام لئے  بغیر نشانہ بنایا۔ ایکناتھ شندے نے کہا ’’ اگر میں ڈرتا تو کبھی گڈچرولی نہ آتا۔ حالات کا سامنا کر کے ہی وزیر اعلیٰ کے عہدے تک پہنچا ہوں۔ میں کبھی کسی سے نہیں ڈرتا۔‘‘
پولیس جوانوں کے ساتھ دیوالی
 گڈچرولی میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ان پولیس اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی جنہوں نے نکسلیوں کو چنے چبائے تھے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ’’ میں نے دیکھا کہ جوان یہ کام کیسے اور کن حالات میں کرتے ہیں۔ میں نے ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ پیغام جوانوں کو بھی جانا چاہئے کہ مہاراشٹر حکومت مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ‘‘ایکناتھ شندے نے کہا کہ فوجیوں کی محنت رنگ لا رہی ہے اور علاقے سے نکسل ازم بھی کم ہو رہا ہے۔ ہمیں اپنی سرحد کی مکمل حفاظت کرنی ہے۔ ایسے میں فوجیوں کے حوصلے بلند ہونے چاہئیں۔ یہاں ایک پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ بھی نکسل متاثرہ علاقہ ہے۔
 ایکناتھ شندے نے کہا کہ’’ نکسلیوں سے ہماری حفاظت کے لیے پولیس اہلکار چوبیس گھنٹے تعینات رہتے ہیں۔ انہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ کوئی تہوار منانے کا موقع نہیں ملتا۔ ایسے میں میں خود ان کے ساتھ یہ تہوار منانے آیا ہوں۔‘‘
وزیراعلیٰ کا نیا پلان
 ایکناتھ شندے حکومت اپنے  قیام کے۴؍ماہ مکمل کرنے والی ہے۔ اس کے باوجود حکومت کی دوسری کابینہ میں توسیع اب تک نہیں ہو سکی ہے۔ حکومت کے پاس وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ سمیت۲۰؍ وزراء کی کابینہ ہے جن میں سے۹؍ وزیر شندے ایکناتھ شندے کےخیمے سے ہیں اور۹؍وزیر اتحادی بی جے پی کے ہیں۔ ذرائع  کے مطابق کابینہ میں توسیع کا امکان دور دور  تک نظر نہیں آ رہا ہے۔ ایسے میں مہاراشٹر کی شندے فرنویس حکومت نے ناراض ایم ایل ایز کو منانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت انہیں کارپوریشن کی ذمہ داریاں دی جائیں گی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK