Inquilab Logo

میں امریکیوں کو جانتا ہوں ان کے سامنے جتنا جھکیں گےوہ اتنے ہی جوتےماریں گےپی ٹی آئی سربراہ عمران

Updated: June 17, 2022, 9:40 AM IST | islamabad

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا :’’ نیب اور ایف آئی اے پر شہباز شریف بیٹھ گئے ہیں۔نیا قانون آگیاہے، اب بلی ہی دودھ کی رکھوالی کرے گی۔‘‘ جلد ہی’تگڑ اشو‘ کرنے کا بھی انتباہ دیا

Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) chief Imran Khan.
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ۔

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے امریکہ دیگر ممالک کے وزیراعظم اورحکومت  تبدیل کرچکا ہے۔ ان کے بقول: ’’ میںامریکیوں کو جانتا ہوں ان کے سامنے جتنا جھکیں گے، وہ اتنے ہی جوتے ماریں گے۔ ‘‘
 پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکہ نے وزیراعظم اورحکومت کو تبدیل کیا ہو۔ اگر ہم نے اسٹینڈ نہیں لیا تو آئندہ بھی یہی ہوتا رہے گا اور کوئی وزیر اعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکے گا۔ امریکیوں کو جانتا ہوں ان کے سامنے جتنا جھکیں گے وہ جوتے ماریں گے۔
 عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیشنل سیکوریٹی کونسل نے تسلیم کیا کہ مداخلت ہوئی ہے۔ پاکستانی سفیر  سے کہا گیا عمران خان روس کیوں گیا؟ امریکہ ناراض ہے۔ عمران خان کو نہ ہٹایا  گیاتوپاکستان کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔ اگر ہٹا دیا تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا۔ امریکی سفارتخانہ کا عملہ  اپوزیشن نمائندوں سے ملاقاتیں کرتا رہا۔
 انہوں نے اس کی مزید وضاحت کرتےہوئے کہا کہ اچانک ہمارے اتحادیوں کو بھی خیال آتا ہے کہ حکومت بہت بری ہے۔ امریکی سفارتخانے میں اپوزیشن لیڈر ملاقاتوں کے لئے جانے لگے، ہماری پارٹی کے’ لوٹے‘( باغی) امریکی سفارتخانے میں ملاقاتیں کر رہے تھے۔ سندھ اسمبلی میں منڈی لگتی ہے اور پھر تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے۔
 عمران خان نے بتایا کہ جب سازش کا علم ہوا تو نیوٹرلز کو سمجھایا کہ کسی قسم  بدنظمی نہ ہونے دیں۔ اگر سازش کامیاب ہو گئی تو ملک معاشی طور پر تباہ ہو جائے گا۔
  ان کے مطابق مجھ سے کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی طورپرقبول کرلینی چاہئے تھی۔ پاکستان کے خلاف سازش ہوئی اورعمران خان کو ہٹانے کی بات ہوئی۔
   پی ٹی آئی کے چیئر مین نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے پر شہباز شریف بیٹھ گئے ہیں۔نیا قانون آگیا ہے،  اب بلی دودھ کی رکھوالی کرے گی۔یہ سوچ لیں کہ نیب ختم تو پرانے کیس ختم ہوجائیں گے۔ 
 عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ اوپن اینڈ شٹ کیس  ہے جس کا فیصلہ  ایک سال پہلے ہو جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے تمام افسران تبدیل کردئیے۔ ڈاکٹر رضوان ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے۔ فیصل آباد میں جوافسر تحقیقات کررہا تھا، اس نے خود کشی کرلی اورمقصود چپراسی بیرون ملک مرگیا۔
 انہوں نے جلدہی تگڑا شو کرنے کا انتباہ بھی دیا ۔  ان کے الفاظ میں:’’ تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا کہ کیا کرنے والا ہوں۔ ملک کی حقیقی آزادی کیلئے سب کو نکلنا ہے۔ موجودہ بحران کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔ یقین دلاتا ہوں کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئےپرامن احتجاج کریں گے۔‘‘

imran khan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK