Inquilab Logo

اگر ملتوی ہوجائے تو آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا: یوپی پنچایت رائے شماری سے متعلق سپریم کورٹ

Updated: May 01, 2021, 5:10 PM IST | Delhi

سپریم کورٹ نے آج اترپردیش میں ریاستی الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ کیا وہ دیہی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی میں تاخیر کرسکتی ہے ؟

Supreme Court (INN)
(سپریم کورٹ (آی این این

سپریم کورٹ نے آج اترپردیش میں ریاستی الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ کیا وہ دیہی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی میں تاخیر کرسکتی ہے ؟ واضح رہے کہ یہ گنتی کل ہونی ہے۔ ریاست میں خطرناک طریقے سے کووڈ کے پھیلنے کا حوالہ دیتے ہوئے ، عدالت عدلیہ نے آج صبح پول کمیشن سے پوچھا کہ اس صورتحال کے باوجود ، آپ کو رائے شماری کرنے کی ضرورت ہے؟ عدالت نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اسے دو ہفتوں کے بعد نہیں کرواسکتے ہیں تاکہ طبی سہولیات میں بہتری آسکے؟آپ تمام تر مشکلات کے باوجود آگے بڑھنا چاہتے ہیں؟ اگر گنتی تین ہفتوں تک ملتوی ہوجائے تو آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اساتذہ کی ایک تنظیم نے ایک درخواست دائر کی ہے ، اور وہ کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ آپ اس صورتحال کو کس طرح سنبھالیں گے؟
 عدالت نے مزید کہا کہ تنظیم کے مطابق پولنگ کے عمل کے دوران بڑی تعداد میں اساتذہ فوت ہوئے ہیں۔ تاہم ، یوپی الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ’’ہم نے معمول کے مطابق آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سماعت کے آغاز پر ، ریاستی الیکشن کمیشن نے اعلیٰ عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ گنتی کے عمل کے لئے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرےگے -گنتی مراکز کے داخلی راستے پر آکسی میٹر ٹیسٹ کروائے جائیں گے ، مراکز کے اندر اور باہر کسی بھی قسم کی ہجوم کی اجازت نہیں ہوگی ،سماجی دوری برقرار رہے گی اور تھرمل چیکنگ کی جائے گی۔اترپردیش میں چار مرحلے کے پنچایتی انتخابات کے لئے پولنگ جمعرات کو ختم ہوگئی تھی- بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے جمعہ کو مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت پنچایت انتخابی ڈیوٹی کے دوران کورونا وائرس کے سبب مرنے والے ملازمین کےلواحقین کو مالی مدد فراہم کرے۔ گزشتہ ٢٤ گھنٹوں کے دوران اتر پردیش کے کووڈ کیسوں کی تعداد ١٢.٥ لاکھ ہوگئی ہےجبکہ ٣٤٣٧٢ واقعات رپورٹ ہوئےہیں۔ کووڈ کے معاملات میں یہ ریاست، مہاراشٹر ، کیرالا اور کرناٹک کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK