Inquilab Logo

سماجوادی پارٹی برسر اقتدار آئی تو سی اے اے مخالف مظاہرین کے مقدمے واپس ہوں گے

Updated: December 30, 2020, 10:09 AM IST | Agency | Lucknow

اکھلیش یادو کا اعلان، ۲۰۲۲ء میں ریاست میں بڑی تبدیلی کی امید ظاہر کی، کہا کہ ’’جب تک بی جےپی سرکار نہیں جائیگی، جمہوریت نہیں بچے گی‘‘

Akhilesh Yadav - Pic : PTI
منورانا کی بیٹی سمیہ سماجوادی پارٹی میں شامل

سماجواد ی پارٹی  کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ  ۲۰۲۲ء  میں یوپی میں برسراقتدار آنے پر سماجوادی پارٹی  شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر عائد مقدمات کو واپس لے گی۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ ۲۰۲۲ء اسمبلی الیکشن میں ریاست میں بڑی تبدیلی آئے گی، ساتھ ہی متنبہ کیا کہ جب تک بی جےپی حکومت نہیں جائے گی، ملک میں جمہوریت نہیں بچے گی۔  
  اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسمبلی انتخابات میں چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کے بھی اشارے دئیے۔انہوں نے کہاکہ چھوٹی پارٹیوں کے لئے اپس نے اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اگلے سال اسمبلی انتخاب کے بعد ایس پی کی ہی حکومت بنے گی۔ اکھلیش نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے لوگ ایس پی میں شامل ہورہے ہیں اور بہت سے لوگ شامل ہونا چاہتے ہیں۔کئی چھوٹی پارٹیاں ہم سے  منسلک ہونا چاہتی ہیں اس لئے پارٹی۲۰۲۲ء میں ہونے والے انتخاب کے بعد  چھوٹی پارٹیوں سے مل کر حکومت بنائے گی۔ 
  دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے  زرعی قوانین کو کسانوں کیلئے ’’موت کا پروانہ‘‘ قرار دیا۔ا نہوں نے بتایا کہ کسانوں کے احتجاج میں سماجوادی پارٹی نے ہمیشہ متحرک رول ادا کیا  ہے۔  انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں کسی بھی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں پر اتنے مقدمے درج نہیں ہوئے جتنے مقدمے آندولن کی وجہ سے سماجواد ی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں پر ہوئے ہیں۔  اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ’’ہم ایکسپریس وے کے کنارے کسانوں کے لئے جو منڈیاں بنارہے تھے وہ اس حکومت نے بند کردیا۔‘‘ اکھلیش یادو نے یہ باتیں پارٹی میں کئی اہم شخصیات کی شمولیت کے موقع پر کہیں  جن میں منوررانا کی بیٹی سمیہ رانا اور بی ایس پی کے سابق لیڈر مسعود عالم خان،لال چندر گوتم  اور خودی رام پاسوان  شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK