• Fri, 17 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: عیدالاضحی پرغیرقانونی اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی علاقوں پر حملہ

Updated: June 18, 2024, 10:35 PM IST | Telaviv

غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں فلسطینی دیہاتوں اور املاک پر حملہ کیا ہےجہاں مسلمان عید الاضحیکے دوسرے دن کی تعطیل منا رہے تھے۔اس کے علاوہ فلسطینی علاقوں پر غیر قانونی چوکی اور خیمہ بھی نصب کر دئے۔

A scene of Israeli bombing in Gaza. Photo: INN
غزہ میں اسرائیلی بمباری کا ایک منظر۔تصویر: آئی این این

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافانے اطلاع دی ہے کہ غیر قانونی آباد کاروں نے پیر کو رام اللہ کے مشرق میں دیر دیبوان قصبے میں فلسطینی باشندوں پر حملہ کردیا۔ایجنسی نے کہا کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے قصبے کے مضافات پر حملہ کیا، وہ علاقے میں جمع ہوئے اور رہائشیوں پر پتھراؤ شروع کردیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔شمالی مغربی کنارے میں، وافانے کہا کہ غیر قانونی آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں حوارہ قصبے میں بھی فلسطینیوں کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: میں مسلم اور یادو طبقے کیلئے کام نہیں کروں گا: جے ڈی یو متحدہ لیڈر دیوش چندر ٹھاکر

جنوب میں، ان آباد کاروں نے پیر کو ہیبرون کے مشرق میں نجی ملکیت والی فلسطینی زمین پر ایک غیر قانونی چوکی قائم کی۔مسلح آبادکار گروپوں نے بنی نعیم قصبے میں فلسطینی زمینوں پر بڑے خیمے اور لکڑی اورٹین کی پناہ گاہیں قائم کرلیں۔ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیرکو بھی مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر چھاپے مارے جن میں رام اللہ کے شمال میں واقع قصبہ اجول بھی شامل ہے جہاں رہائشیوں اوراسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔ فوج نے یروشلم کے شمال مشرق میں واقع قصبے عناتا، ہیبرون شہر کے کئی محلوں اور تلکرم کے مشرق میں واقع رامین قصبے پر بھی دھاوا بول دیا۔

یہ بھی پڑھئے: نیٹ معاملہ: اگر غلطی کی ہے تو اسے قبول بھی کیجئے: سپریم کورٹ

اسرائیل کے ذریعے غزہ پر اپنےجارحانہ حملوں کے سبب، جس میں گزشتہ اکتوبر سے اب تک ۳۷۳۰۰؍سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اسرائیل کے ساتھ لبنان کی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK