Inquilab Logo

بنارس ہندو یونیورسٹی کے بڑلا ہاسٹل سےغیر قانونی ہتھیار برآمد

Updated: February 19, 2021, 9:30 AM IST | Agency | Varanasi

پر اکٹروریل بورڈ کو کمرہ نمبر ۱۱۰؍ میں ہتھیار کے بارے میں بتایا گیا تو یونیورسٹی انتظامیہ نے اسے اپنے دائرۂ اختیار سےباہر بتایا جس پر طلبہ نے ہنگامہ کیا اور فوری کا رروائی کا مطالبہ کرتےہوئے گھنٹوں احتجاج کیا

 BHU Students - Pic : Inquilab
بی ایچ یو کے طلبہ احتجاج کررہےہیں ۔ ( تصویر : انقلاب

 اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع بنارس ہندویونیورسٹی(بی ایچ یو) کے ہاسٹل سے پولیس نے ایک طمنچہ برآمد کیا ہے ۔  اس معاملے میں نامعلوم افراد کیخلاف کیس  درج کر کے  جانچ شروع کردی گئی ہے۔ قبل ازیں طلبہ نے  ہتھیار سے متعلق شکایت کو نظر انداز کرنے پر  مرکزی گیٹ بند کر کے احتجاج کیا 
  اس سلسلے میں پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ بڑلاسی ہاسٹل کے کمرہ نمبر۱۱۰؍  میں غیر قانونی ہتھیار موجود ہونے کی شکایت کے بعد طلبہ کے ایک گروپ نے اس معاملے میں فوراً قانونی کارروائی کے مطالبے کے ساتھ بدھ کی رات کئی گھنٹے تک مر کزی گیٹ بند کرکے احتجاج کیا تھا۔  طلبہ کا کہنا تھا کہ جب تک کمرہ نمبر ۱۱۰؍ سیل نہیں کیا جاتا ، تب تک مرکزی گیٹ خالی نہیں کیا جائے گا ۔ بدھ کی  شب ۵۰؍ سے زائد طلبہ مرکزی گیٹ پر ڈٹے رہے ۔ وہ یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف نعرے لگا تے رہے اورہر حال میں ملزم طلبہ کی گرفتاری پر  اصرار کرتےرہے۔  احتجاج کرنے والے مشتعل طلبہ یونیورسٹی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے ان کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کے بعد مین گیٹ سے آمدورفت  کا سلسلہ بحال ہو سکا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی شکات پر ہاسٹل کے ایک کمرے میں جانچ کی گئی جہاں سے غیر قانونی طمنچہ برآمد کیا گیا۔اس معاملے میں نامعلوم افراد کیخلاف لنکا تھانے میں کیس درج کر کے جانچ کی جارہی ہے۔
  واضح  رہےکہ کورونا وبا ءکی وجہ سے احتیاطاً کئی ماہ پہلے یہاں کے  ہاسٹل بند کردئیے گئے تھے جسے بدھ کو دوبارہ کھولنے کے عمل کا آغاز ہوا ۔ اسی کے پیش نظر یونیورسٹی کے چیف پراکٹر پروفیسر آنند چودھری کی قیادت میں یہاں کے سیکوریٹی اہلکار ہاسٹلوں کی تلاشی لےرہے تھے۔ اسی دوران طلبہ نے ایک کمرے میں طمنچہ رکھے ہونے کی شکایت ان سے کی لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے جانچ کرنے سے انکارکردیا کہ غیر قانونی ہتھیار سے متعلق معاملے کی جانچ کرنا یونیورسٹی کے دائرۂ اختیار میں نہیں آتا ہے۔ان کے اس رخ کے بعد طلبہ   برہم ہوگئےا ور ہنگامہ کرنے لگے۔ طلبہ نے لنکا میں واقع بی ایچ یو احاطے میں آنے جانے کے  مرکزی راستے’سنگھ دوار‘کو بند کر کے بہت  دیر تک ہنگامہ کیا تھا۔ احتیاطاً لنکا   اور بھیلو پور   سمیت ۳؍     تھانوں کی پولیس موقع پر مامور کردی گئی ۔
   پرا کٹروریل بورڈ کا کہنا ہےکہ غیر قانونی ہتھیار ضبط کرنا پولیس کے دائرۂ اختیار میں نہیں ہے  پولیس کو پہلے مطلع کرناضروری تھا۔ اسی لئے انتظامیہ کی جانب اقدام نہیں کیا گیا۔ اس سلسلے میں  چیف پر اکٹر پر وفیسر آنند چودھری نے کہا کہ ضلع انتظا میہ ،یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مل کارروائی کرے گا ۔ خاطیوں کو پکڑوانے کیلئے پولیس کی پوری مدد کی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK