Inquilab Logo

فیروزآباد:اس لاک ڈاؤن کے دوران فضائی آلودگی میں کوئی کمی نہیں آئی

Updated: May 22, 2021, 12:47 PM IST | Agency | Ferozeabad

گلاس انڈسٹری ڈیولپمنٹ سینٹرکے ذریعہ پولیوشن کنٹرول بورڈ کو سونپی گئی اپریل کی رپورٹ میںبتایاگیا کہ ایئر کوالیٹی انڈیکس ڈھائی گنا سے زیادہ بڑھا ہوا ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

امسال لاک ڈاؤن میں فضائی آلودگی میں پہلے جیسی کمی نہیں آپا رہی ہے۔گزشتہ لاک ڈائون میں چونکہ ٹریفک پوری طرح روک دیا گیاتھا، ٹرینیں،بسیں اور نجی گاڑیاں نہیں چل رہی تھیں۔ کارخانے پوری طرح سے بند کر دیئےگئے تھے، تو فضائی آلودگی پر بھی واضح فرق نظر آ رہا تھا، مطلع صاف ہونے کی حدیہاں تک پہنچی تھی کہ میرٹھ تک کے لوگ ہری دوار کے پہاڑوں کا نظارہ کرپارہےتھے۔فیروزآباد کے لوگ بھی صاف فضامیں سانس لینا محسوس کر پا رہےتھے۔چونکہ فیروزآباد میں فضائی آلودگی کی سطح محکمہ آلودگی کنٹرول ناپتارہتا ہے، اس لئے یہ اندازہ کرنا آسان ہو سکاہے۔پچھلے سال، فضائی آلودگی معیارسےکم تھی، اس بار ائیر کوالیٹی انڈیکس معیار سے ڈھائی گنا زیادہ بڑھا ہوا ہے۔ اگرچہ حکومت نے کوروناکی وبا پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، لیکن اس بار لاک ڈاؤن میں بھی ہوا کی صحت بہتر نہیں ہو سکی۔ گلاس انڈسٹری ڈیولپمنٹ سینٹر (سی  ڈی جی آئی) نےمنگل کو پی سی بی کو اپریل کی رپورٹ پیش کی، جس میں ایئر کوالیٹی انڈیکس (ایکیوآء) ڈھائی گنا سےزیادہ بڑھا ہوا ریکارڈ کیاگیا۔شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے شیشے کی صنعت گزشتہ ۶؍ سال سےترقی کی پٹری سے اُتری ہوئی ہے۔ گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ۲۳؍ مارچ سےمئی کے آخر تک جاری تمام لاک ڈاؤن میں تمام کارخانے، کاروبار اور ادارے بند رہے۔ گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی رُک گئی تھی، جس سے معیاری انڈیکس  ۱۰۰؍ مائکرو گرام فی مکعب میٹر سے  ۸۰۔۷۰؍ تک فضائی آلودگی کے گراف میں کمی واقع ہوگئی تھی۔ یکم جون سے شروع ہونے والے ان لاک ون کے بعد کاروباری سرگرمیاں آہستہ آہستہ تیز ہوتی گئیں۔اس کے باوجود جون جولائی تک آلودگی کا گراف معیار کے قریب رہا۔ اس سے لوگوں کو طویل عرصے تک کھلی فضا میں سانس لینے کا بہتر موقع ملا۔
 ہولی کے تہوار سے شروع ہونے والی کورونا کی دوسری لہرپرقابو پانے کے لئے ریاستی حکومت نے ۱۷؍ اپریل سے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کے بعدلاک ڈاؤن میں ہرہفتے اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس کےباوجود فضائی آلودگی کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ضلع میں تمام صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ بازار بھی کھل رہاہے۔ لوگ بغیر کسی وجہ کے گاڑیوں کے ساتھ سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔ فضائی آلودگی کی صورتحال یہ ہے۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے ریجنل افسرمنوج کمار چورسیا نے بتایا کہ اس لاک ڈاؤن میں تمام گلاس، چوڑی فیکٹریاں کام کررہی ہیں۔لوگ سڑکوں پر گاڑیوں کے ساتھ سفر بھی کررہے ہیں، جس کی وجہ سے فضائی آلودگی کی صورتحال میں کوئی بہتری نظر نہیں آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK