Inquilab Logo

لندن میں سائرہ بانونے فلم آن کا پوسٹر دیکھا اور اس کے ہیروکو دیکھتی رہی رہ گئیں

Updated: July 09, 2021, 12:03 AM IST | Mumbai

یو سف خان کی بیگم بننے کا خواب سائرہ بانواس وقت سے اپنے من میں سجائے ہوئے تھیںجب وہ صرف ۱۲؍ سال کی تھیںاورلندن میںتعلیم حاصل کررہی تھیں

Everyone appreciates Saira Bano`s relationship with her husband Dilip Kumar.Picture:PTI
سائرہ بانو نے اپنے شوہر دلیپ کمار کے ساتھ جو تعلق نبھایا ہے اس کا ہرکوئی معترف ہے تصویرپی ٹی آئی

یہ سوال مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہےکہ کیایہ سچ ہےکہ سائرہ بانو ہندوستانی سنیما کےپہلے اصل سپر اسٹار دلیپ کمار سے شادی کا خواب من میں سجائے ہوئے تھیں؟اگرایسا تھا توکیوں نہ  ہوتا بالآخر۶۰ء کی دہائی میںدلیپ صاحب سب سے کامیاب اسٹا ر اورسب سے پسندیدہ نوجوان  جوتھے ۔ سائرہ بانو کی ایک قریبی دوست کی حیثیت سے میںیہ جانتی ہوں کہ یہ بات صحیح نہیں ہے۔اس بات میںجو غلطی ہے ،میں اسے درست کرنا چاہوں۔ گی۔در اصل یو سف خان کی بیگم بننے کا خواب سائرہ بانواس وقت  سے اپنے من میں سجائے ہوئے تھیںجب وہ صرف ۱۲؍ سال کی تھیںاورلندن میںتعلیم حاصل کررہی تھیں۔اس وقت ان کا ہندوستانی سنیما سے بس اتنا ہی تعلق تھا کہ جب وہ اسکول جاتی تھیںتو راستے میںایک ہندوستانی دکان پرلگے فلموں کے کچھ پوسٹرس پر ان کی نظر پڑجایا کرتی تھی۔ان کی والدہ نسیم بانو،ہندوستانی سنیما کی پہلی ملکہ حسن،   اپنی بیٹی کوفلمی دنیا سے دور رکھنا چاہتی تھیں اوران کی خواہش تھی کہ وہ کسی ایسے پیشے کا انتخاب کرے جس میںاس کے تحفظ اور سماجی احترام کی ضمانت ہو۔ ایک دن دوپہرمیں حسب معمول اسکول کے راستے سے گزرتے ہوئے سائرہ بانودکان کی کھڑکی پر لگے پوسٹر کو دیکھنے لگیں۔یہ فلم آن (۱۹۵۲ء )کا پوسٹر تھا۔انہوں نے ہیروکو دیکھااوراس کی آنکھوں کو دیکھا  اور بس دیکھتی ہی رہ گئیں۔وہ جانتی تھیںکہ یہ  ایک زبر دست کامیابی سےہمکنار ہونے والی ہندوستانی فلم کے اسٹار کی تصویر ہے۔ یہ اداکار بھی خوبرو تھا اور اس کا اپنا کلاس تھا جو سائرہ نے کسی اورمیں نہیںدیکھا تھا۔ اس وقت سائرہ اس کے بارے میںاس سے زیادہ کچھ نہیںجانتی تھیں۔ انہیںیہ بھی نہیںپتہ تھا کہ اصل زندگی میں ان کا نام یوسف خان ہے  اوروہ ان کی والدہ کےبھی دوست رہ چکے ہیں۔
  ہر نماز میں سائرہ بانوجب اپنے گھروالوںکی سلامتی کی دعائیں مانگتی تھیں تو ان کی دعاؤںمیںیہ ایک دعا یہ بھی ہوتی تھی کہ ان کی دلیپ کمار سے  شادی ہوجائے۔  ان کی دعا قبول ہوئی۔۱۹۶۱ء میں پہلی ہی فلم ’جنگلی‘ سے انہیں شہرت مل گئی ۔ بعد ازاںدلیپ کمار سے ان کی جان پہچان بڑھی اور کچھ  ہفتوں میں ہی خود دلیپ کمارنے یہ کہہ کر اپنے دوستوں اورمداحوں کو حیران کردیاکہ وہ سائرہ سے شادی کرنے والے ہیں۔ ۱۱؍ اکتوبر ۱۹۶۶ء کوسائرہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا اوردلیپ صاحب سے ان کی شادی ہوگئی ۔ ایک صحافی کے طورپر میں نے ان دہائیوں  میں سائرہ بانو سے یہی سیکھا کہ ایک بیوی کے طورپرشادی کے ابتدائی امنگوںبھرے برسوں میںکس طرح رہا جاتا ہے  اور بعد کے برسوں میںاس رشتہ کو کس طرح سہارا دیاجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK