Inquilab Logo

کشمیر کے کئی اضلاع میں عوامی مقامات پر فیس ماسک لگانا لازمی

Updated: July 20, 2022, 12:30 AM IST | srinagar

سری نگر، گاندربل اور بانڈی پورہ کے علاوہ جموں میں بھی کئی جگہوں پر اس طرح کاحکم نامہ جاری کیاگیا،امرناتھ یاترا میں شامل یاتریوں میں مفت ماسک تقسیم

Masks being distributed among pilgrims in Jammu (Photo: PTI)
جموں میں یاتریوں کے درمیان ماسک تقسیم کئے جارہے ہیں (تصویر: پی ٹی آئی)

 ضلع انتظامیہ سری نگر اور گاندربل نے تمام عوامی مقامات پر لوگوں کے فیس ماسک لگانے کو لازمی قرار دیا ہے۔قبل ازیں ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے اسی نوعیت کا ایک حکم نامہ جاری کیا تھا اور یہ حکم نامے جموں کشمیر میں کورونا  کے معاملات میں بتدریج درج ہونے والے اضافے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے بطور جاری کئے جا رہے ہیں۔ اس فیصلے کے پس پشت ملک کے مختلف خطوں سے گئے امر ناتھ یاتریوں کا تحفظ بھی مقصد ہے۔ اسی کے پیش نظر یاتریوں میں مختلف جگہوں پر ماسک تقسیم کئے گئے ہیں۔ 
 ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے تمام عوامی مقامات پر لوگوں کو آئندہ احکامات جاری ہونے تک فیس ماسک لگانا لازمی ہے اور ایسا نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔  انہوں  نے بتایا کہ کورونا کے یومیہ معاملات میں لگاتارہو نےوالے اضافے کے پیش نظر ماسک لگانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔اُن کے مطابق وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر فیس ماسک کے ساتھ ساتھ سبھی کووڈ روہنما اصولوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد ناگزیر ہے۔ 
 گاندربل ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے سی ای او فاروق احمد کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا کہ ضلع گاندربل کے تمام عوامی مقامات پر لوگوں کا آئندہ احکامات صادر ہونے تک تک فیس ماسک لگانا لازمی ہے۔انہوں نے حکم نامے میں مزید کہا کہ تمام ضلع اور سیکٹرول افسران اپنے اپنے دفتروں میں جملہ افسروں اور ملازموں کے فیس ماسک لگانے کو یقینی بنائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی روز کورونا کیسز میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔ماہرین نے لوگوں سے گھبرانے کے بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کرنے کی تاکید کی ہے۔

kashmir Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK