Inquilab Logo

مکتائی نگر میں کھڑسے کی حامی کونسلر شمیم بی خان کے بیٹے آمین خان کی بری طرح پٹائی کپڑے پھاڑ دئیے

Updated: July 24, 2022, 9:54 AM IST | Qureshi Sarji | jalgaon

ایک خاتون کی سیلفیکو مبینہ طورپر غلط اندازسے وائرل کرنے پر انتقامی کارروائی ، متاثر شخص کے اہل خانہ نے ایڈوکیٹ روہنی کھڑسے کیساتھ مکتائی نگر پولیس اسٹیشن میں دیر رات تک دھرنا دے کر خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

eknath khadse, during the visit of Zakhmi Amin Khan.
ایکناتھ کھڑسے،زخمی آمین خان کی عیادت کے دوران ۔(تصویر،انقلاب )

 ایک خاتون کے سیلفی فوٹو کو غلط انداز میں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے میں مکتائی نگر میں ایک نوجوان خاتون اور اسکی والدہ نے خاتون کونسلر شمیم بی احمد خان کے بیٹے آمین خان کو سر راہ بری طرح زدوکوب کیا ۔یہ معاملہ اس وقت طول پکڑ گیا جب اس معاملے میں متاثر ہ شخص کے اہل خانہ کے ہمراہ ایڈوکیٹ روہنی کھڑسے کیساتھ مکتائی نگر پولیس اسٹیشن میں دیر رات تک خاطیوں کی گرفتاری کے مطالبے پر دھرنا احتجاج کیا ۔اسی معاملے پرسابق وزیر محصولات ایکناتھ کھڑسے نے کہا کہ مکتائی نگر بلدیہ کے  میئر کا الیکشن رد کئے جانے کا بدلہ لینے کیلئے آمین خان پر حملہ کیا گیا ہے ۔ فی الحال شدید زخمی آمین خان جلگاؤں شہر میں ضلع میڈیکل کالج و اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
 اس واقعے کے بعد مکتائی نگر کا ماحول گرم ہوگیا تھا۔متاثر آمین خان کے بڑے بھائی جہانگیر خان(جلگاؤں ) نے بتایا ’’ گزشتہ روز آمین خان کےموبائل میں سوشل میڈیا سائٹ پر مکتائی نگر کے ایم ایل اے چندرکانت نمبا پاٹل کے ایک حامی چھوٹو بھوائی کے ساتھ خاتون اور اسکی بیٹی کی سیلفی فوٹو  آئی تھی ، ، اس پر  مراٹھی کے حال ہی میں مشہور ہونے والے ایک گانے کے بول ’ کیا جھاڑی ،کیا ڈونگر،سب اوکے ‘  لکھ کر تبصرہ کیا گیاتھا ۔ اسے آمین خان نے سوشل سائٹ پر فاروڈ کیا تھا۔ اس سے مشتعل ہو کر لڑکی اور اسکی ماں نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر رات گئے پہلے مکتائی نگر میں آمین کے گھر پر حملہ کیا ، ،دھمکیاں دیں، اس کے بعد جمعہ کی دوپہرایک بجے مکتائی نگر کے پریورتن چوک  پر آمین خان کو بری طرح زدوکوب کیا۔‘‘اس مارپیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل  ہوا ہے جس میں متعلقہ نوجوان کو ماں اوربیٹی  نےاس وقت تک مارا پیٹا جب تک کہ آمین خان کے کپڑے نہ پھٹ گئے۔ سنیچر کو مکتائی نگر پولیس نے جلگائوں سول اسپتال  پہنچ کر شدید زخمی آمین خان کا بیان ریکارڈ کیا  ۔
 مارپیٹ کے بعد دوپہر تین بجے سے کونسلر شمیم بی احمد خان ،آمین خان کی اہلیہ روبینہ بی سمیت این سی پی مکتائی نگر کے عہدیداروں ،ایڈوکیٹ روہنی کھڑ سے نے مکتائی نگر پولیس اسٹیشن پہنچ کر خاطیوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔
 اس معاملے میں مکتائی نگر پولیس اسٹیشن نے شمیم بی احمد خان کی شکایت پر چھوٹو بھوئی کے خلاف مارپیٹ ،گالم گلوچ کرنے پر مقدمہ درج کیا ۔اس واقعے کے بعدشام میں ایک مرتبہ پھر مکتائی نگر پریورتن چوک پر آمین خان اور این سی پی کے حامی اورملزمہ خاتون ،اسکی بیٹی کےاہل خانہ و رشتہ دار آمنے سامنے آگئے تھے جس کے بعد کچھ دیر کیلئے شہر کا ماحول گرم ہو گیا تھا۔ان سب سے نمٹنے کیلئے آر سی پی پولیس فورس کے دو دستوں کی مدد حاصل کی گئی ۔
 اس واقعے کے بعد ایکناتھ کھڑسے نے جلگائوں میںسرکاری میڈیکل کالج اینڈ اسپتال پہنچ کر آمین خان کی عیادت کی ۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگومیں یہ الزام لگایا کہ صد ر بلدیہ انتخاب رد ہو جانے کی وجہ سے یہ مار پیٹ کی گئی۔ کھڑسےنے کہا کہ جن لوگوں نے آمین خان پر حملہ کیا وہ اور ایڈوکیٹ روہنی کھڑسے پر جان لیوا حملہ کرنے والے ایک ہی ہیں ،ان دونوں ہی معاملوں کی جانچ کیلئے  ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کی جائے گی۔  
 ریاستی کونسل میں معاملے کو اٹھایاجائے گا ۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا تھا ان کی وجہ سے شیوسینا کے کچھ کارکنان  مکتائی نگر چھوڑ کر در بہ در بھٹک رہے ہیں ،وہ اس بیان پر وزیر اعلیٰ شندے سے ملاقات کرینگے اور یہ بتائیں گے انہوں نے جن لوگوں کی حمایت میں بیان دیا انکی حرکتیں کیسی ہیں ؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK