Inquilab Logo

فلسطینیوں کی حمایت میں کشمیری فنکار نے ’’ہم فلسطین ہیں‘‘ کا نعرہ تحریر کیا

Updated: May 19, 2021, 6:37 PM IST | Srinagar

فلسطینیوں پراسرائیل کی جارحانہ بمباری اب تک جاری ہے- غزہ میں مسلسل ۸؍ دن سے جاری بمباری میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ۲۱۳؍ ہوگئی ہے جن میں ۶۱؍ بچے ہیں۔

Pic: Social Media
(تصویر (سوشل میڈیا

فلسطینیوں پراسرائیل کی جارحانہ بمباری اب تک جاری ہے- غزہ میں مسلسل ۸؍ دن سے جاری بمباری میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ۲۱۳؍ ہوگئی ہے جن میں ۶۱؍ بچے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد ۱۵۰۰؍ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اسرائیل اب تک تقریباً ۴۵۰؍ عمارتوں کو تباہ کرچکا ہے جس کے نتیجے میں ۵۸؍ ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر کی طرح ہندوستان میں بھی اس ظلم و ستم کے خلاف سوشل میڈیا کی مدد سے آوازیں بلند کی گئی ہیں-اسی دوران کشمیر میں بھی لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے-کشمیر کے علاقے پدشاہی باغ سے تعلق رکھنے والےتیس سالہ مدثر گُل پیشے سے پینٹر ہیں -گزشتہ جمعہ کو ان کے علاقہ کے مکینوں نے نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جلوس نکالا۔وہ اپنے پورے علاقے میں واحد پینٹرہیں اسی لئے محلے کے لڑکوں نے مقامی پُل پر لگے لوہے کے ایک ٹینک پر گرافیٹی پینٹ کرنے کی گزارش کی-لڑکوں کے اصرار پر انہوں نے ٹینک پر `’’وی آر پیلسٹائن‘‘ یعنی `’’ہم فلسطین ہیں‘‘ پینٹ کر دیا۔یہ پینٹنگ مکمّل کرنے کے کچھ دیر بعد ہی وہاں پولیس پہنچ گی اور مدثر کے ساتھ موجود لڑکوں کو اپنی حراست میں لے لیااور گرافیٹی پر سیاہ پینٹ کر کے اسے مٹا دینے کا حکم دیا-مدثر نے پولیس کے احکامات پر عمل کیا اور تحریر پر سیاہ پینٹ پھیر دیا- مدثر گُل جب `’’ہم فلسطین ہیں‘‘ کا نعرہ ایک دیوار پر تحریر کر رہے تھے تو شاید ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ یہ تین الفاظ انہیں نہ صرف پولیس تھانے پہنچا دیں گے بلکہ وہ اگلے پچاس گھنٹے لاک اپ میں گزاریں گے۔اُن کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے اور اکثر صارفین نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے اظہار پر کشمیر میں ہونے والی ان گرفتاریوں پر اظہار تاسف کیا۔مدثر اور دیگر نوجوانوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس سربراہ وجے کمار نے کہا ہے کہ فلسطین میں کشیدگی کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ `ان لڑکوں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور مناسب کاؤنسلنگ کے بعد انہیں والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK