Inquilab Logo

بنگال بی جے پی میںبڑی سیندھ، رکن پارلیمنٹ بابل سپریو بھی ٹی ایم سی میں شامل

Updated: September 19, 2021, 8:53 AM IST | kolkata

ابھیشیک بنرجی نےرکنیت دلائی ، زعفرانی پارٹی سناٹے میں آگئی ، بابل سپریو کافی جذباتی انداز میں سیاست سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرچکے تھے

Babu supreo with Abhishek Banerjee and Derek O`Brien. (PTI)
بابل سپریو ابھیشیک بنرجی اور ڈیریک اوبرائن کے ساتھ۔(پی ٹی آئی )

ترنمول کانگریس نے بنگال بی جے پی میں اس مرتبہ غالباً سب سے بڑی سیندھ ماری کی ہے۔ نے مغربی بنگال کے آسنسول سے رکن پارلیمنٹ اور نریندر مودی حکومت میں وزیر رہے بابل سپریو کو پارٹی میں شامل کروایا ہے۔ اس قدم سے بی جے پی نے صرف دنگ رہ گئی ہے بلکہ سناٹے میں بھی آگئی ہے۔ ٹی ایم سی کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بابل سپریو کے دوسری پارٹی میں جانے کی خبریں اس وقت ہی سرخیوں میں آگئے تھے، جب انہوں نے سوشل میڈیا میں ڈالے گئے اپنے پوسٹ سے بی جے پی کے ساتھ وفاداری سے جڑے رہنے والے حصے کو ہٹا دیا تھا۔
 ترنمول کانگریس کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا کہ سابق مرکزی وزیر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ بابل سپریو  ٹی ایم سی پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی اور راجیہ سبھا کے رکن  ڈیرک اوبرائن کی موجودگی میں ترنمول فیملی میں شامل ہوگئے۔بابل سپریو نے  اس موقع پرکہاکہ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی مجھے جو ذمہ داری دے رہے ہیں میں اس سے خوش ہوں اور آسنسول لوک سبھا حلقے  سے استعفیٰ  دینے کا فیصلہ اگلے چند دنوں میں کروں گا۔سیاست چھوڑنے  کا فیصلہ تبدیل کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے کے بعد بہت سے لوگوں کے پیغامات موصول ہوئے تھے اور فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کوئی ڈراما نہیں تھا۔ پچھلے تین دنوں میں میں نہ یہ فیصلہ کیا ہے۔ اب  اپنے سامنے آنے والے موقع کو  میں نے دونوں ہاتھوں سے قبول کیا ہے۔ میں نے دل سے کہا تھا میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن لوگوں نے کہا کہ میرا یہ فیصلہ جذباتی ہےمگر بعد میں نے غور کیا کہ بنگال کے عوام اور یہاں کی ترقی کیلئے کام کیسے کروں گا۔اس کے بعد میں نے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ مجھے اپنے اس فیصلہ پر بہت فخر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK