Inquilab Logo

مکیش امبانی کو دھمکانےاور من سکھ ہیرین کے قتل معاملےمیں پر م بیر سنگھ ماسٹر مائنڈ ہیں: انل دیشمکھ

Updated: February 03, 2022, 9:35 AM IST | Nadeem asran | Mumbai

جیل میں بندسابق ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے یہ سنسنی خیز بیان دیا ہے کہ معروف صنعتکار مکیش امبانی کے گھر کے باہر دھماکہ خیز شے (جلیٹن) والی گاڑی رکھنے اور انہیں دھمکانے کے معاملے میں پرم بیر سنگھ ماسٹر مائنڈ ہیں

Former Home Minister Anil Deshmukh.Picture:INN
سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ۔ تصویر: آئی این این

: جیل میں بندسابق ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے یہ سنسنی خیز بیان دیا ہے کہ معروف صنعتکار مکیش امبانی کے گھر کے باہر دھماکہ خیز شے (جلیٹن) والی گاڑی رکھنے اور انہیں دھمکانے کے  معاملے میں پرم بیر سنگھ ماسٹر مائنڈ ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مکیش امبانی کے گھر ایک اسکارپیو گاڑی ملی تھی جس میں جلیٹن رکھا تھا اور ایک خط تھا جس میں مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس معاملے میں این آئی اے نے پولیس افسر سچن وازے کو گرفتار کیا تھا۔   
 ادھر منی لانڈرنگ کے معاملے میں  سابق ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو گرفتار کیا گیا تھا جو اس وقت جیل میں ہیں۔ منگل کو اسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائر یکٹوریٹ ( ای ڈی )  کی داخلہ کردہ ۲؍ سو سے زائد صفحات پرمشتمل   چارج شیٹ داخل میں دیشمکھ کا درج کروایا گیا  ایک سنسنی خیز بیان منظر عام پر آیا ہے جس میں انل دیشمکھ نے ان پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے ہفتہ وصول کرنے کا الزام لگانے والے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ پر  الزام لگایا یا کہ وہ انٹیلیا( مکیش امبانی کا گھر) دھمکی معاملہ اور منسکھ ہیرین قتل کیس میں براہ راست ملوث ہیں بلکہ وہ اس کےماسٹر ما ئنڈ قرار دیا ہے ۔ 
  ای ڈی کی داخل کردہ چارج شیٹ میں شامل میں دیشمکھ نے یہ بھی کہا ہے کہ’’ پرم بیر سنگھ نے۱۷؍ مارچ ۲۰۲۱ء کو کمشنر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فوراً بعد مجھ پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے ہفتہ لینے کا جھوٹا الزام لگایا جبکہ سنگھ کو کمشنر کے عہدے سے اس لئے ہٹایا گیا تھاکہ انٹیلیا دھمکی معاملہ میں ان کے قریبی افسر سچن وازے اور دیگر ۴؍ لوگوں کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئی تھی ۔یہی نہیں ان کے آٹو موبائل ڈیلر منسکھ ہیرین کے قتل میں ملوث ہونے کا بھی پتہ چلا تھا،لیکن پرم بیر سنگھ کے لگائے گئے الزامات کے سبب مجھے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا ۔ انل دیشمکھ کے درج کردہ بیان کے مطابق ۵؍ مارچ (۲۰۲۱ء)کو اسمبلی سیشن کے دوران پرم بیر سنگھ کو طلب کیا گیا تھا جہاں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منو کمار شریواستو لیمیا اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔سنگھ نے اس دوران انٹیلیا دھمکی معاملہ اور منسکھ ہیرین قتل معاملہ میں گمراہ کن اطلاعات فراہم کی تھیں ۔وہیں جب اس معاملہ کی جانچ اے ٹی ایس کے سپرد کی گئی تو اس میں بھی جانچ افسران نے یہی پایا کہ پرم بیر سنگھ انٹیلیا اور منسکھ قتل معاملہ میں گمراہ کن تفصیلات فراہم کررہے ہیں ۔ اسی درمیان تفتیش جب این آئی اے کے سپرد کی گئی تو انہوںنے سنگھ کے قریبی اور مذکورہ بالا معاملہ کی جانچ کرنے والے افسر سچن وازے کو گرفتار کر لیا۔
 چاندیوال کمیشن کے سامنے رپورٹ
واضح رہے کہ  اس پورے معاملے کی جانچ  کیلئے ایک یک رکنی’ چاندیوال کمیشن‘  تشکیل دیا گیا ہے ۔  جمعرات کو مہاراشٹر اے ٹی ایس اب تک کی جانچ سے متعلق تفصیلی رپورٹ چاندیوال کمیشن کے سامنے پیش کرے گی۔ یاد رہے کہ مکیش امبانی کو دھمکانے اور منس سکھ ہیرین کو قتل کرنےکے معاملے میں پولیس افسر سچن وازے کو گرفتار کیا گیا تھا، پھر اس کے بیان پر پرم بیر سنگھ کو ہٹایا گیا۔ اس کے بعد پرم بیر سنگھ کے الزام پر انل دیشمکھ کو گرفتار کیا گیا تھا۔  پرم بیر سنگھ کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK