Inquilab Logo

جلو س عیدمیلادالنبیؐ میں شرکاء جلوس کونظم ونسق پر توجہ دینے کی تلقین

Updated: October 08, 2022, 10:03 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

پولیس کمشنر کے ہمراہ ذمہ داران اورمنتظمین کی میٹنگ ۔جلوس کے راستے کوٹریفک کےلئے پوری طرح بند رکھنے کا مطالبہ ۔ کمشنر نےہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ جلوس کے دوران رضاکاروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دی ۔میٹنگ میںشہر ومضافات کےمختلف علاقو ںکے ذمہ داران نے شرکت کی

The officials and organizers can be seen in the meeting called by the Mumbai Police Commissioner regarding the Eid Milad-un-Nabi procession.
ممبئی پولیس کمشنر کی جانب سے جلو س عیدمیلادالنبیؐ کے تعلق سےبلائی گئی میٹنگ میں ذمہ داران اور منتظمین کو دیکھا جا سکتاسے۔

حضور نبی پاکؐکی دنیا میں تشریف آوری کی مناسبت سے اتوار ۹؍اکتوبر کو آل انڈیا خلافت کمیٹی اوردیگر تنظیموں کی جانب سے نکالے جانے والے روایتی جلو س کے تعلق سے ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نےکمشنر آفس میںذمہ داران اورمنتظمین کی جمعہ کی سہ پہر میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میں شہر کے علاوہ مضافات کے الگ الگ علاقوں کرلا ،گوونڈی ،سانتا کروز، مالونی ، ماہم  اوردیگر علاقوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
 اس میںمیٹنگ میںشرکاءجلو س کو بطورخاص تلقین کی گئی کہ وہ نظم ونسق پرتوجہ دیں اورہدایات پرعمل کریں۔
میٹنگ کے دوران کن باتوں پرتوجہ دلائی گئی 
 کمشنر کے ہمراہ ہونے والی میٹنگ کے دوران چند اہم باتوں پران کی توجہ مرکوزکروائی گئی۔ (۱) جلوس کےراستوں کوجلوس ختم ہونے تک پوری طرح سے ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے ۔اب تک جلوس کے ساتھ بائیکلہ اور ناگپاڑہ جنکشن پرجلوس کو روک کرٹریفک کو بھی آگے بڑھایا جاتا تھا (۲) جلوس درمیان میں منقطع ہوجاتا ہے ،اس کی بنیادی وجہ ٹریفک ہوتا ہے (۳) تبرک اورنیازتقسیم کرنے کےدوران بھی احتیاط برتی جائے تاکہ جلوس رکنے نہ پائے (۴) کوشش کی جائے کہ جلوس وقت پرروانہ ہوجائے (۵)ڈی جے اورآتش بازی وغیرہ کے تعلق سے بیداری اوراسے روکنے کیلئے علماءاورائمہ کوشاں ہیں (۶) پرائیویٹ کار والے اور۲؍وہیلر والے بھی اپنی گاڑیوں پرجھنڈا لگالیں تاکہ یہ واضح ہوکہ وہ جلوس کا حصہ ہیں(۷)شرکاء جلوس اپنے انداز اور طور طریقے سے جلوس محمدیؐ میںشرکت کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے باوضو آئیںاوردرودپاک کا ورد کرتے ہوئے چلیں۔
 پولیس کمشنر نے ٹریفک کے تعلق سے کئے جانے والے مطالبے پرکہاکہ اس پرتوجہ دی جائیگی۔ میٹنگ میں موجود ٹریفک پولیس کے انچارج راج وردھن نے بھی کہاکہ اس پردھیان دیا جائے گا۔اس کےساتھ ہی کمشنر نے حاضرین کویہ بھی ہدایت دی کہ رضاکاروں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ جلوس کے دوران بہتر تال میل رہے۔اس کےعلاوہ اگر کہیں سے اشتعال انگیزی ، گڑبڑی یا  انتشار کا اندیشہ ہو یا ایسی کوئی اطلاع ملے توفوری طور پرپولیس کوباخبرکریں تاکہ نظم ونسق برقرار رہے ۔ 
 پولیس کمشنر کے ہمراہ ہونے والی میٹنگ میںابراہیم طائی ،فرید شیخ ، سرفراز آرزو،محمد سعید نوری ، اقبال میمن آفیسر ، فہد پٹھان اور مولانا احمدحسین وغیرہ نے مذکورہ بالا امور کی جانب توجہ دلائی جبکہ مضافات کے مختلف علاقوں کرلا ، گوونڈی ، سانتا کروز ، ماہم ،مالونی اوردیگرعلاقوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 
ٹریفک روٹ میںتبدیلی 
 ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ اتوار کو جلوس شروع ہونے سے قبل دوپہر بعد سے بائیکلہ ،ہنس روڈ ، مدن پورہ ، ناگپاڑہ ، جے جے سگنل ، محمدعلی روڈ پر ٹریفک کوبند کردیا جائے گا ۔ جلوس کے واپسی کے راستوں عبدالرحمٰن اسٹریٹ ، پائیدھونی ،بھنڈی بازار اورمستان تالاب وغیرہ کو بھی عام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جلوس کے دوران متبادل راستوں ممبئی سینٹرل ، مجگاؤں ، سات راستہ ، مہا لکشمی ، جے جے فلائی اوور، پی ڈی میلو روڈ ،گرگام چوپاٹی ،نانا چوک وغیرہ راستو ںکا استعما ل کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK