Inquilab Logo

یوگی راج میں ایک ہی رات ۳؍مختلف شہروں میں قتل،کانگریس کی تنقید

Updated: September 19, 2020, 10:31 AM IST | Agency | Lucknow

اترپردیش میں ان دنوں بدمعاشوں کے حوصلے انتہائی بلند ہیں۔ نہ انھیں پولیس کا خوف ہے اور نہ ہی قانون کی فکر۔یہی وجہ ہے کہ اتر پردیش اب ’قتل پردیش‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہاں ان دنوں قتل کے واقعات تیزی کے ساتھ بڑھ رہےہیں۔

Picture. Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

اترپردیش میں ان دنوں بدمعاشوں کے حوصلے انتہائی بلند ہیں۔ نہ انھیں پولیس کا خوف ہے اور نہ ہی قانون کی فکر۔یہی وجہ ہے کہ اتر پردیش اب ’قتل پردیش‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہاں ان دنوں قتل کے واقعات تیزی کے ساتھ بڑھ رہےہیں۔اتر پردیش میں گزشتہ کچھ گھنٹوں میں ہی قتل کی کئی وارداتیں ہوئی ہیں۔ ریاست میں لگاتار ہو رہے قتل کےتعلق سےاپوزیشن بھی حکومت پر حملہ آورہے۔ اتر پردیش کانگریس نےیوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جنگل راج اب خطرناک ہو چکا ہے۔ دراصل ریاست میں ۳؍بڑے قتل کے واقعات گزشتہ شب ہوئے۔پہلا واقعہ مظفر نگر میں ہوا جب کہ دوسرا جون پور اور تیسرا لکھیم پور کھیری میں سامنے آیا۔
 مظفر نگر کے رہنے والے ایک تاجر کو گزشتہ دنوں گھر میں گھس کر گولی مار دی گئی۔ کئی موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے۶؍ بدمعاشوں نے اس پوری واردات کو انجام دیا۔ گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ اس واقعہ کے بعدپورے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ یہ واقعہ بھوپا تھانہ حلقہ کے قصبہ مورنا میں پیش آیا۔ قابل ذکر ہے کہ انوج کرنوال کی دوا دکان ہے۔ رات کے وقت جیسے ہی وہ گھرپہنچا تو اس کے پیچھےلگے بدمعاش بھی اس کے گھر میں گھس گئے۔ انوج کو۲؍گولیاں لگیں جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ گھر سے باہر نکلتے ہوئے بدمعاش ہوا میں فائرنگ کر رہے تھے۔دوسرا قتل جون پور میں ہوا۔جانکاری کے مطابق سرپتہاں تھانہ حلقہ کے اماری گاؤں باشندہ گرام پردھان بسنت لال بند کو جمعرات کی دیر رات بدمعاشوں نے گولی مار دی۔جائے حادثہ پر ہی ان کی موت ہو گئی تھی۔ جمعرات کی شب تقریباً۱۰؍بجے وہ کلینک میں گاؤں کے رام تیرتھ شرماکے ساتھ بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے۔ اسی دوران اچانک ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر۳؍بدمعاش پہنچے اور سیدھےکلینک میں گھس گئے۔موقع پر موجود رام تیرتھ شرما کے مطابق تینوں بدمعاشوں کے چہرے کپڑے سے ڈھکے ہوئے تھے۔ اندر آتے ہی اچانک ایک بدمعاش نےاس کا ہاتھ اور منھ بند کر دیا۔ وہیں اس دوران سامنے بیٹھے پردھان کی کنپٹی پر طمنچہ سٹا کر یکے بعد دیگرے۳؍ فائر کئے۔گولی لگتے ہی پردھان موقع پر ہی گر پڑے۔
 تیسرا واقعہ لکھیم پور کھیری کاہےجہاں گولہ قصبہ میں جمعرات کی دیر شب لکھنؤ یونیورسٹی کے طلبا لیڈر کو گولی مار کر دی گئی۔قتل کا الزام طلبا لیڈر کے قریبی رشتہ پر ہی ہے۔ لکھنؤ یونیورسٹی کے طلبا لیڈر اور بی جے پی یوتھ مورچہ سے جڑے امن واجپئی ولد وجے واجپئی ان دنوں اپنے گھر گولہ قصبہ میں تھے۔بتایا جاتا ہے کہ دیر رات ان کی فیملی کے لوگوں سے ہی جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران مار پیٹ میں امن کے ایک قریبی رشتہ دار نے انھیں گولی مار دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK