Inquilab Logo

سوشل میڈیا پر کانگریس کیلئے مہم چلانےوالی کمپنی کے دفاتر پر انکم ٹیکس کے چھاپے

Updated: October 18, 2021, 1:07 PM IST | Inquilab News Network/Agency | Benglaru

۷؍ کروڑ کی غیر محسوب سرمایہ کاری اور ۷۰؍ کروڑ کے بوگس اخراجات کا انکشاف ہونے کا دعویٰ، کمپنی نے اسے سیاسی مقصد کیلئے تفتیشی ایجنسی کااستعمال قرار دیا

Naresh Arora is the founder of a company whose services have been hired by the Congress..Picture:INN
نریش اروڑہ اس کمپنی کے بانی جس کی خدمات کانگریس نے حاصل کی ہیں۔ تصویر: آئی این این

 ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور  آن  لائن مہم  کے انتظامات سنبھالنے والی ایک کمپنی   کے دفاتر میں  چھاپے مارنے کے بعد انکم ٹیکس محکمہ  نے ۷؍ کروڑ روپے کی غیر محسوب سرمایہ کاری اور ۷۰؍ کروڑ کے بوگس اخراجات کے انکشاف کا دعویٰ  کیا ہے۔ یہ چھاپے کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں  میں کمپنی کے دفاتر پر مارے گئے۔ ذرائع  کے مطابق مذکورہ کمپنی کانگریس کیلئےکام  اور سوشل میڈیا  کے مختلف پلیٹ فارمس پر اس کیلئے ایک مہم تیار کرنے میں اس کی مدد کررہی تھی۔   ’ڈیزائن باکسڈ‘ نامی کمپنی کو انکم ٹیکس کے  ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد اس کے بانیوں  میں شامل نریش اروڑہ نے کہا ہے کہ ’’میں یہ بات ریکارڈ پر رکھ دینا چاہتا ہوں کہ ڈیزائن باکسڈ،مجھ پر اور میرے معاونین پر چھاپے کے دوران انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیموں کو کچھ نہیں ملا ہے۔ ہم قانون کی پاسداری  اور ٹیکس ادا کرنے میں فخر محسوس کرنے    والے شہری ہیں۔‘‘ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ  کے مطابق انہوں  نے مزید کہا ہے کہ ’’یہ چھاپے واضح طور پر سیاسی مقصد کیلئے تھے۔ انہوں  نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو صرف اسلئے نشانہ بنایا کہ ہم اپوزیشن اور بطور خاص کانگریس کیلئے کام کررہے تھے۔‘‘ انہوں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ افسوسناک ہے کہ اتناطاقتور ہونے کے باوجود حکمراں محاذکو ان لوگوں کو ڈرانے کی ضرورت پڑ رہی ہے جو اپوزیشن کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ جمہوری ملکوں میں ٹیکس ایجنسیوں کا ایسا سیاسی استحصال نہیں ہوتا۔ یہ  سرکاری طاقت کے ذریعہ اپوزیشن  کا گلا گھونٹنے  کے عمل کا حصہ ہے۔ ‘‘ دوسری طرف انکم ٹیکس محکمہ کا کہنا ہے کہ بنگلور، سورت، چندی گڑھ اور موہالی سمیت ۷؍مقامات پر چھاپے مارے گئے۔انکم ٹیکس محکمہ میں موجود ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی کہ ’’بنگلو ر میں ڈیزائن بکس کریئیٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا جس کی خدمات کرناٹک کانگریس نے حاصل کی ہیں۔‘‘انکم ٹیکس محکمہ کے مطابق اسے چھاپوں  کے دوران  مالی بے ضابطگیوں کئی اہم شواہد ملے ہیں۔ خرچ کو بڑھا چڑھا کر دکھایا گیا ہے اور محصولات کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK