Inquilab Logo

ڈینگو کے مریضوں اورمحکمہ صحت کی پریشانیوں میں اضافہ

Updated: October 13, 2022, 9:27 AM IST | nagpure

اکتوبر کے ابتدائی ۷؍دنوں میں مشرقی ودربھ میں اس بیماری کے۲۱؍ نئے معاملے پائے گئے

Between January and October, the number of dengue patients in Nagpur has reached 340
ناگپور میں جنوری سے اکتوبر کے درمیان ڈینگو کے مریضوں کی تعداد ۳۴۰؍ ہوچکی ہے

 : ناگپور کے ساتھ مشرقی ودربھ میں ڈینگو کے اثرات وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے کم ہو رہے تھے لیکن  اکتوبر کے ابتدائی ۷؍دنوں میں  مشرقی ودربھ میں اس بیماری کے۲۱؍ نئے معاملے پائے گئے ہیں۔ چونکہ ان میں سے زیادہ تر( ۹) مریض ناگپور میونسپل کارپوریشن کے ہیں، اسی سبب محکمہ صحت یہاں دوبارہ ڈینگو پھیلنے سے پریشان ہے۔ مشرقی ودربھ میں۲۱؍ نئے پائے جانے والے مریضوں میں سے۹؍ناگپور سے،۴؍ بھنڈارہ سے۳؍ گوندیا سے،۳؍ چندر پور دیہی علاقے سے اور۲ ؍  چندر پور میونسپل کارپوریشن کے ہیں۔
 مشرقی ودربھ میںیکم  جنوری۲۰۲۲ء   سے۷؍ اکتوبرکے درمیان پائے جانے والے ڈینگو کے مریضوں کی تعداد۳۴۰؍ تک پہنچ گئی ہے۔  ستمبر کے آخر تک ان مریضوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔ اس لیے جہاں محکمہ صحت کو کچھ راحت ملی  ہےوہیں اکتوبر میں مریضوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے سے پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ 
  یکم جنوری سے۷؍ اکتوبر تک ناگپور شہر میں پائے جانے والے مریضوں کی تعداد۳۴۰؍ تک پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ کچھ دنوں میںڈینگو کے معاملات کی تفصیل اس طرح  ہے ۔ ناگپور دیہی(۲۸) ،وردھا(۱۵)،  بھنڈارہ(۱۴)، گوندیا (۱۰۷)، چندر پور دیہی(۴۱) ، چندر پور میونسپلٹی (۱۷)، گڈ چرولی (۶۱)۔  خاص بات یہ ہے کہ محکمہ صحت نے تمام چھ اضلاع میں اس بیماری سے ایک بھی موت درج نہیں کی۔

dengue Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK