Inquilab Logo

ہندوستان کا میکسیکو کے ساتھ کاروبار بڑھانے پر اتفاق،مفاہمت نامہ پر دستخط

Updated: October 14, 2020, 12:06 PM IST | Agency | New Delhi

تجارت و سرمایہ کاری اور تعاون پر ہندوستان میکسیکو دوطرفہ اعلیٰ سطحی گروپ کی آن لائن منعقد کی گئی پانچویں میٹنگ میں صنعتی تنظیموں کی سطح پر معاہدے ہوئے

India and Mexico
ہندوستان اور میکسیکو نے باہمی کاروبار کو اگلے مرحلے تک لے جانے پر اتفاق کیا ہے

ہندوستان نے میکسیکو کے ساتھ آپسی تجارت،اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اتفاق ظاہرکیا ہے۔مرکزی تجارت و صنعت کی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ دونوں ملکوں سے متعلق گروپوں کی میٹنگ میں اس ضمن میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ تجارت و سرمایہ کاری اور تعاون پر ہندوستان میکسیکو دوطرفہ اعلی سطحی گروپ کی ۹؍ اکتوبر کو آن لائن منعقد کی گئی پانچویں میٹنگ میں صنعتی تنظیموں کی سطح پر مفاہمت نامہ پر دستخط ہوئے۔
 میٹنگ میں ہندوستانی فریق کے نمائندے صنعت اور تجارت کے سیکریٹری انوپ ودھاون اور میکسیکو کی علم بردار نمائندگی  وہاں کی خارجی تجارت کی نائب وزیر لوز ماریا ڈی لا  مورا نے کی۔ میٹنگ میں دونوں ملکوں کے سلسلے میں محکموں کے افسروں اور صنعتی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔
 میٹنگ میں۲؍ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔ ان میں سے ایک پر ہندوستانی الیکٹرانکس اور کمپیوٹر سافٹ ویئر ایکسپورٹ پرو موشن کونسل اور میکسیکو چیمبر آف الیکٹرانکس ،ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ 
 دوسرے پر ہندوستانی صنعت و تجارت فیڈریشن اور میکسیکو بزنس کونسل آف ٹریڈ ، انویسٹ منٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان دستخط ہوئے۔یہ تنظیم متعلقہ شعبوں میں تعاون کے امکان تلاش کریں گی اور اس کا خاکہ تیار کریں گی۔
 میٹنگ کے دوران دونوں فریقوں نے  دوطرفہ تجارت کے نئے امکانات تلاش کرنے پر زور دیا۔اس کےلئے فارما،طبی آلات،طبی دیکھ بھال، زرعی پیداوار،ماہی پروری،فوڈپروسیسنگ اور خلا وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقوں نے دونوں ملکوں میں بڑھتے آپسی کاروبار پر خوشی ظاہر کی اور اسے اگلے مرحلے تک لے جانے پراتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK