Inquilab Logo

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعاون کے معاہدہ پر دستخط

Updated: April 03, 2022, 7:32 AM IST | new Delhi

اس معاہدہ سے پانچ سال میں دو طرفہ تجارت۴۵؍ سے۵۰؍بلین امریکی ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے جو فی الوقت۲۷؍ بلین امریکی ڈالر ہے

Union Minister Piyush Goyal signing the agreement. (PTI)
مرکزی وزیر پیوش گوئل معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے ۔(پی ٹی آئی )

):تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور آسٹریلیا کے تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر ڈین ٹیہان نے وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں ہند - آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے (انڈس یونیٹی  ایکتا) پر دستخط کئے۔ا س معاہدہ سے پانچ سال میں دو طرفہ تجارت۴۵؍ سے۵۰؍بلین امریکی ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے جو اس وقت۲۷؍ بلین امریکی ڈالر ہے۔ اس معاہدے کو تاریخی قرار  دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک بہت کم وقت میں اس معاہدے پر پہنچے ہیںجو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ عالمی سپلائی چین کو قابل اعتماد بنانے اور ہند بحرالکاہل خطے کے استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے بات چیت میں شامل دونوں ممالک کے وزراء اور عہدیداروں کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیر اعظم مودی اس سے بہت خوش ہیں۔آسٹریلیائی وزیر اعظم موریسن نے کہا کہ اس معاہدہ (انڈس یونیٹی) نے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل بڑھتے ہوئے تعلقات میں ایک اور تاریخی جہت کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کوئلہ، مائع قدرتی گیس (ایل این جی)، نایاب معدنیات کی فراہمی کے ذریعے ہندوستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی میں تعاون کو بڑھا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں استحکام کواڈ گروپ کے لیڈروں کے درمیان بات چیت کا ایک اہم موضوع ہے۔ موریسن نے کہا کہ یہ معاہدہ تعلیم، کاروبار، سیاحت اور دیگر شعبوں میں پھیلے گا اور یہ مواقع کا ایک بہت بڑا سودا ہے۔اسی  دوران وزیر تجارت گوئل نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا قدرتی شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک نے کووڈکے دوران دو بھائیوں کی طرح تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم موریسن کے درمیان قربت اور دونوں کی ترغیب سے یہ معاہدہ اتنی جلدی ممکن ہوسکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK