Inquilab Logo

ملک میں مسلسل چھٹے دن کوروناکے ۵۰؍ ہزار سے زیادہ معاملے، متاثرین کی تعداد ۱۹؍ لاکھ پہنچی

Updated: August 05, 2020, 9:59 AM IST | Agency | New Delhi

ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے اور بہت تیزی کے ساتھ ہورہا ہے۔ منگل کو مسلسل چھٹے دن کوروناکے ۵۰؍ ہزار سے زائد معاملات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد ۱۹؍ لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

coronavirus india - Pic : PTI
کورونا وائرس انڈیا ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے اور بہت تیزی کے ساتھ ہورہا ہے۔  منگل کو مسلسل چھٹے دن کوروناکے ۵۰؍ ہزار سے زائد معاملات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد ۱۹؍ لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔اس دوران اچھی بات یہ  ہے کہ ٹھیک ہونےوالوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس طرح ملک میں مجموعی طور پر شفایاب ہونے والوں کی تعداد ۱۲؍ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
 منگل کی صبح  مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ۲۴؍گھنٹوں میں ۵۲؍ ہزار ۵۰؍ افراد کے کورونا سے  متاثر ہونے کے بعد مجموعی تعداد بڑھ کر۱۸؍ لاکھ ۵۵؍ ہزار ۷۴۶؍ ہوگئی ہے۔ سرکاری رپورٹ چونکہ صبح کے وقت ظاہر کی جاتی ہے، اسلئے یہ تعداد کم ہوتی ہے۔ ’کووڈ۔۱۹؍انڈیاڈاٹ آرگ‘ کے ذریعہ پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے تک متاثرین کی تعداد ۱۹؍ لاکھ قریب پہنچ گئی ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق تب تک متاثرین کی تعداد ۱۸؍ لاکھ ۷۸؍ ہزار ہوگئی تھی۔   
 اس دوران راحت کی بات  یہ  ہے کہ اس ۲۴؍ گھنٹے میں ۴۴؍ ہزار ۳۰۶؍افرادکورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے، جس کی وجہ سے ٹھیک ہونےوالوں کی کل تعداد۱۲؍ لاکھ ۳۰؍ ہزار ۵۱۰؍ ہوگئی ہے۔ زیادہ تر ریاستوں میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال  معاملات میں صرف۶؍ ہزار ۹۴۱؍ کا اضافہ ہوا ہے۔ فی الحال ملک میںفعال معاملات کی تعداد ۵؍ لاکھ ۸۶؍ ہزار ۲۹۸؍ ہے جبکہ اس دوران مہلوکین کی تعداد بڑھ کر۳۸؍ ہزار ۹۳۸؍ ہوگئی ہے۔
 ملک میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں  گزشتہ۲۴؍گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں۱۵۱۹؍تک کمی  آئی  ہے۔اس کی وجہ سے ایکٹیوکیسز ایک لاکھ ۴۷؍ ہزار۳۲۴؍ رہ گئے ہیں جبکہ۲۶۶؍ اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد ۱۵؍ ہزار ۸۴۲؍ہو گئی  ہے۔ اس عرصےمیں ۱۰؍ ہزار۲۲۱؍ افراد  اس خطرناک بیماری سے  شفایاب ہوئے ہیں  ، جس کی وجہ سے صحت مند افراد کی تعداد۲؍ لاکھ ۸۷؍ ہزار۳۰؍ ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال  معاملے اسی  ریاست میں ہیں۔
 ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میںاس عرصے کے دوران ۱۲۱؍  عدد مریضوں کی کمی  ہوئی ہے جس سے اب اس ریاست میں ۷۴؍ ہزار ۴۷۷؍ فعال معاملے رہ گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں ۹۸؍ کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ بڑھ کر۲۵۹۴؍ ہوگئی ہے۔ اب تک ریاست میں کل۶۲؍ ہزار ۵۰۰؍ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ اس دوران آندھرا پردیش میں۱۹۷۳؍متاثرین کا اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر ۷۶؍ ہزار ۳۷۷؍ ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک ایک ہزار ۵۳۷؍ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK