Inquilab Logo

ہندوستان کو چین یا پاکستان سے نہیں نیوز چینلوں سےخطرہ ہے

Updated: September 19, 2020, 4:03 PM IST | Agency | Srinagar

پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کے مطابق نیوز چینل صرف ۱۰؍ منٹ میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیتے ہیں

Sajjad Glani Lone. Picture:INN
سجاد غنی لون ۔ تصویر: آئی این این

 پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا ہے کہ ہندوستان کو چین یا پاکستان سے نہیں بلکہ ٹی وی نیوز چینلوں سے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو دس چین اور بیس پاکستان اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے ہیں جتنا ایک نیوز چینل صرف دس منٹ میں پہنچا سکتا ہے۔ انہوں  نے  مصنفہ تولین سنگھ کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیرونی جارحیت، خطرات اور جنگ کی باتیں کرتے ہیں۔ اگر  ہندوستان کو کوئی خطرہ در پیش ہے تو وہ ٹی وی نیوز چینلوں سے ہے۔ دس چین اور بیس پاکستان اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے ہیں جتنا ایک نیوز چینل صرف دس منٹوں میں پہنچا سکتا ہے۔ جنگ کی وکالت کرنے والے خود کبھی بھی میدان جنگ میں نہیں جاتے ہیں۔ جنگ ہمیشہ غریبوں کے لئے ہوتی  ہے۔ سجاد غنی لون کے مطابق نیوز چینلوں کو قابو میں لانے اور ان پر نشر ہونے والے زہریلے مواد کو روکنے کیلئے قدم اٹھایا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ تو لین سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’’یہ دلچسپ بات ہے کہ حکومت عدالت عظمیٰ سے کہہ رہی ہے کہ وہ ڈیجیٹل نیوز کو ریگولیٹ کرے نہ کہ ٹی وی نیوز کو، کیا یہ اس لئے کہا جا رہا ہے کہ کئی نیوز چینلز صرف خبر کا سرکاری ورژن ہی نشر کرتے ہیں۔‘‘ سجاد لون نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ٹی وی  نیوز سے تفریحی انڈسٹری کو بھی بہت بڑا خطرہ ہے کیونکہ ٹی وی نیوز بھی فلموں کی طرح تخلیقی ہے تاہم یہ بد صورت تخلیقی صلاحیتیں ہیںیہاں تک کہ جس طرح کے پوز  نیوز اینکر بناتے ہیں اور جس انداز  سےوہ بات کرتے ہیں محسوس ہو تا ہے کہ وہ اداکاری کررہے ہیں اور اپنے ناظرین کو صرف تفریح فراہم کررہے ہیں۔ 

srinagar news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK