Inquilab Logo

کورونا متاثرین کی تعداد ۸؍ لاکھ سے متجاوز، امیت شاہ نےکہا : ہندوستان کی حالت بہتر

Updated: July 13, 2020, 7:14 AM IST | Agency | New Delhi

وزیرداخلہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ساری دنیا میں حکومتیں کورونا کی وبا سے لڑرہی ہیں مگر ہندوستان میں ہر عام شہری اس لڑائی میں شامل ہے  ہر روز نئے مریضوں کی تعداد  کے معاملے میں نئے نئےریکارڈ بناتے ہوئے ہندوستان  میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد اتوار کو ساڑھے ۸؍ لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ اس بیچ وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا سےلڑائی میں  ہندوستان کی حالت بہتر ہے۔ 

Amit Shah - Pic : PTI
امیت شاہ ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 ہر روز نئے مریضوں کی تعداد  کے معاملے میں نئے نئےریکارڈ بناتے ہوئے ہندوستان  میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد اتوار کو ساڑھے ۸؍ لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ اس بیچ وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا سےلڑائی میں  ہندوستان کی حالت بہتر ہے۔ 
 سینٹرل آرمڈ پولیس فورسیز ( سی اے پی ایف) کے شجر کاری کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد وزیر داخلہ نےدعویٰ کیا کہ ’’پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ کورونا کے خلاف اگر کہیں کامیاب جنگ لڑی گئی ہے تو وہ ہندوستان میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں  ہے۔‘‘عوامی سطح پر کورونا سے متاثر ہونےوالوں کو درپیش شدید پریشانیوں  کے بیچ  وزیر داخلہ نے  مزید دعویٰ کیا  کہ ’’یہ اندیشہ ظاہر کیا جارہاتھا کہ ہمارے جیسا بڑا ملک اس چیلنج کا سامنا کیسے کریگا وہ اس وقت جبکہ ہمارے ہاں وفاقی نظام ہے، ۱۳۰؍ کروڑ کی گھنی آبادی  ہے اور کوئی ایک قیادت نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے اس لڑائی کیلئے ملک کے  عوام کی قربانیوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ ۱۳۰؍ کروڑ عوام  نے اس بیماری کے خلاف ایک قوم بن کر لڑائی لڑی ہے۔ امیت شاہ نے  اعتراف کیا کہ پوری دنیا میں حکومتیں  یہ لڑائی لڑرہی ہیں مگر ہندوستان میں ہر عام شہری اس لڑائی میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان عالمی سطح پر امریکہ اور برازیل کے بعد تیسرے مقام پر آگیا ہے۔امریکہ میں ۳۳؍ لاکھ اور برازیل میں ۱۸؍ لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئےہیں جبکہ ہندوستان میں متاثرین کی تعداد اتوار کو ۸؍ لاکھ ۵۴؍ ہزار ہوگئی ہے۔ تشویش ناک امر یہ ہے کہ ادھر کچھ دنوں سے یومیہ متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔  بہرحال سی اے پی ایف کے جوانوں  سے خطاب میں وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ ’’ہم کورونا وائرس کے خلاف اس لڑائی میں بہتر پوزیشن پر ہیں اور اس لڑائی کو پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ اس وقت تک  جاری رکھیں گےجب تک کہ اسے شکست نہیں دیدیتے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK