Inquilab Logo

حج : بنگلہ دیش ، سری لنکا کے لئے خصوصی پاسپورٹ کی مراعات ختم

Updated: June 07, 2020, 2:25 PM IST | Agency | New Delhi

حکومت نے اب حجاج کرام اور بنگلہ دیش و سری لنکا جانے والوں کے لئے الگ سے خصوصی پاسپورٹ بنانے کی مراعات ختم کردی ہے۔ حال ہی میں جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق پاسپورٹ ایکٹ ۱۹۸۰ میں پاسپورٹ ایکٹ ۱۹۶۷ کے تحت ترمیم کی گئی ہے  جس میں  بنگلہ دیش، سری لنکا اور سعودی عرب کے دوروں  کے لئے علیحدہ پاسپورٹ بنانے کے ضمنی قوانین کو ختم کردیا گیا ہے۔ نئے پاسپورٹ قوانین میں ، درخواست فیس آن لائن لینے کے بارے میں باضابطہ التزام کیا گیا ہے۔

Indian Passport - Pic : INN
بھارتی پاسپورٹ ۔ تصویر : آئی این این

حکومت نے اب حجاج کرام اور بنگلہ دیش و سری لنکا جانے والوں کے لئے الگ سے خصوصی پاسپورٹ بنانے کی مراعات ختم کردی ہے۔
حال ہی میں جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق پاسپورٹ ایکٹ ۱۹۸۰ میں پاسپورٹ ایکٹ ۱۹۶۷ کے تحت ترمیم کی گئی ہے  جس میں  بنگلہ دیش، سری لنکا اور سعودی عرب کے دوروں  کے لئے علیحدہ پاسپورٹ بنانے کے ضمنی قوانین کو ختم کردیا گیا ہے۔ نئے پاسپورٹ قوانین میں ، درخواست فیس آن لائن لینے کے بارے میں باضابطہ التزام کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے لئے  الگ سے  پاسپورٹ زیادہ تر حج پر جانے والے زائرین  بنوایا کرتے تھے جس کی میعاد آٹھ ماہ کی ہوتی تھی۔
 اسی طرح سری لنکا کے لئے بننے والے پاسپورٹ کی  ویلیڈیٹی  چار سال تھی اور بنگلہ دیش کے لئے بنائے گئے پاسپورٹ کی معیاد تین سال۔ تمل ناڈو کے لوگوں کو یہ سہولت شمالی سری لنکا اور مغربی بنگال ، آسام ، میگھالیہ اور تریپورہ سے بنگلہ دیش میں اپنے رشتہ داروں کی عیادت اور ملاقات کے لئے دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK