Inquilab Logo

ہندوستان میں ۳۱۰؍لاکھ ٹن چینی کی پیداوار ہوگی

Updated: July 16, 2021, 11:54 AM IST | Agency | New Delhi

اکتوبر سے شروع ہونے والے ۲۲۔۲۰۲۱ء چینی کی پیداوار کے سیشن میں ہندوستان میں چینی پیداوار تقریباً ۳۱۰؍ لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے۔ جاری سال کے ۳۰۹؍ لاکھ ٹن پیدوار کے تقریباً برابر ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

اکتوبر سے شروع ہونے والے   ۲۲۔۲۰۲۱ء چینی کی پیداوار کے سیشن میں ہندوستان میں چینی پیداوار تقریباً ۳۱۰؍ لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے۔ جاری سال کے ۳۰۹؍ لاکھ ٹن پیدوار کے تقریباً برابر ہے۔ کاروباری تنظیم انڈین شوگر ملز اسوسی ایشن (اسما) نے کہا کہ ۳۴؍ لاکھ ٹن چینی ایتھینال پیدوار میں صرف کئے جانے کے بعد ۳۱۰؍ لاکھ ٹن چینی پیدوار کا امکان ہے۔ اسما نے کہا کہ اکتوبر سے شروع ہونے والے ۲۲۔۲۰۲۱ء چینی پیداوار کے سیشن میں اوپننگ اسٹاک تقریباً ۸۷؍ لاکھ ٹن ہوگا۔ جو پچھلے ۴؍سال میں سب سے کم ہے۔ ۸۷؍ لاکھ ٹن اسٹاک کا اندازہ ۲۶۰؍ لاکھ ٹن گھریلو کھپت اور ۷۰؍ لاکھ ٹن ریکارڈ ایکسپورٹ کے بعد لگایا گیا ہے۔ حالانکہ اوپننگ اسٹاک جاری سال کے موازنہ میں ۲۰؍ لاکھ ٹن کم رہنے کا امکان ہے۔ لیکن یہ ۴۰؍ سے۴۵؍ لاکھ ٹن مثالی اوپننگ اسٹاک کے موازنہ میں بہت زیادہ ہے جو دو مہینے کی کھپت کے برابر ہوتا ہے۔ اسما کے اندازے کے مطابق چینی سیشن ۲۲۔۲۰۲۱ء میں اترپردیش میں چینی پیداوار ۱۱۹؍ لاکھ ٹن، جبکہ مہاراشٹرمیں ۱۲۱؍ لاکھ ٹن ، کرناٹک میں ۴۸ء۷؍ لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے۔ ملک کی کی کل چینی پیداوار میں دیگر ریاستوں کی حصہ داری ۵۴ء۶ ؍لاکھ ٹن رہ سکتی ہے۔ کل ملاکر تقریباً ۵۴ء۵؍ لاکھ ہیکڑ زمین پر اس سال گنّے کی کھیتی ہونے کا اندازہ ہے جو موجودہ چینی سیشن سے۳؍ فیصد زیادہ ہوگا۔ مہاراشٹر میں امسال گنّے کا رقبہ پچھلے سال کے موازنہ میں ۱۱؍ فیصد زیادہ تھا، جبکہ اترپردیش میں ۰ء۲۱؍ فیصد بڑھاہے۔ کرناٹک میں تقریباً ۲۱۔۲۰۲۰ء سیشن کے موازنہ میں ۲۲۔۲۰۲۱ء میں ۴ء۱۹؍ فیصد زیادہ رقبہ میں گنے کی کھیتی ہوئی ہے۔اسمانے کہا کہ ۲۲۔۲۰۲۱ء میں ۱۰؍ فیصد ایتھینال ملانے کا ہدف حاصل ہونے کی امید ہے۔ا یسے میں تقریباً ۴ء۵؍ ارب لیٹر ایتھینال کی ضرورت ہوگی جو ۲۱۔۲۰۲۰ء کی سپلائی سے تقریباً ۱ء۱۷؍ ارب لیٹر زیادہ ہوگا۔ اگر ۱ء۱۷؍ ارب لیٹر اضافی سپلائی کے حساب سے دیکھیں تو پچھلے سال کے موازنہ میں تقریباً ۱۳؍لاکھ ٹن زیادہ چینی کا ڈائیورجن ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگلے سیشن میں ایتھینال کے لئے ۳۴؍ لاکھ ٹن چینی بھیجی جائے گی۔ اگر یہ چینی ایتھینال کے لئے نہیں بھیجی جاتی ہے تو اس سے اضافی پیدوار اور بڑھ جائے گی۔ بہرحال اس درمیان ۲۱۔۲۰۲۰ء (اکتوبر سے مئی ) میں ملک میں چینی کی کھپت پہلے ۸؍ماہ میں پچھلے سال کی اسی مدت کے موازنہ میں بڑھی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ تقریباً ۱۷۴؍ لاکھ ٹن چینی کی کھپت ۲۱۔۲۰۲۰ء چنی سیشن کے پہلے ۸؍ماہ میں گھریلو سطح پر ہوئی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے موازنہ میں ۵ء۱۳؍ فیصد زیادہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK