Inquilab Logo

تیل کی حفاظت کے تعلق سے تیاریوں کیلئے انڈین کوسٹ گارڈ کی میٹنگ

Updated: December 01, 2022, 11:31 AM IST | Chennai

آئی سی جی کے ڈائریکٹر جنرل کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ کے دوران دعویٰ کیا گیا کہ سمندر میں تیل کے رسائو کو روکنے کی تیاری مکمل ہے

There is a risk of oil tankers leaking at sea;Photo:INN
سمندر میں آئل ٹینکرز کے رسنے کا خطرہ ہے؛تصویر:آئی این این

  انڈین کوسٹ گارڈ  (آئی سی جی) نے بدھ کے روز ۲۴؍ ویں قومی تیل کے رساؤ کی آفات سے متعلق ہنگامی منصوبہ بندی (این او ایس۔ ڈی سی پی) اور تیاری کیلئے میٹنگ کی۔ آئی سی جی کے  ڈائرکٹر جنرل اور  این او ایس۔ ڈی سی پی کے چیئرمین وی ایس پٹھانیا نے میٹنگ کی صدارت کی جس میں تقریباً ۱۰۰؍ مندوبین نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں مختلف وزارتوں، مرکزی اور ریاستی محکموں اور ایجنسیوں، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ، بندرگاہوں اور تیل کے انتظامی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
 وزارت دفاع کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ کے دوران ہندوستانی پانیوں میں تیل کے اخراج کی کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اجتماعی شرکت کو یقینی بنانے کے مشترکہ مقصد اور قومی صلاحیتوں کے ساتھ تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس وقت  خام تیل کے تیسرے سب سے بڑے درآمد کنندہ کے طور پر، ہندوستان بحری جہازوں کے ذریعے تیل کی بڑی مقدار حاصل کرتا ہے۔ جہازوں کے ذریعے تیل کی مقدار، اسی طرح کیمیکل درآمد کرنے والے بڑے ملک کے طور پر ہندوستان دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔تیل اور کیمیائی رساؤ دونوں سے  ہی ہندوستانی سمندری علاقوں اور اس سے منسلک ساحلی آبادیوں کیلئےفطری  خطرات پیدا ہوتے ہیں۔    ساتھ  ہی سمندری  ایکو سسٹم، صنعت اور سیاحتی صنعت سے منسلک مختلف ادارے بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔  لہٰذا اسے روکنے کیلئے وقتاً فوقتاً جائزہ میٹنگ لی جاتی ہے۔ اس میٹنگ کے دوران  پٹھانیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی سی جی خطے اور اس کے وسائل بشمول سمندری تیل اور سمندر میں کیمیائی رساؤ کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جیسے جیسے نئی کمزوریاں سامنے آتی ہیں، متعلقین کو مضبوط شراکت داری، موثر ہم آہنگی اور ترقی پذیر ٹیکنالوجی سے بہترین طریقوں کو اپنانے کے ذریعے تعاون کرنے کے مواقع کو تسلیم کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK