Inquilab Logo

انڈیگو ایئر لائنز اپنے نیٹ ورک میں ۷؍ نئے شہر جوڑے گی

Updated: January 13, 2021, 7:09 AM IST | Agency | New Delhi

کمپنی کے مطابق لیہہ ، دربھنگہ ، آگرہ ، کرنول، بریلی ،درگاپور اور راجکوٹ سے ایک ساتھ پروازیں شروع کرسکتی ہے

IndiGo Airlines .Picture :INN
انڈیگو ایئر لائنز۔ تصویر:آئی این این

مسافروں کی تعداد ، فلائٹ آپریشنز اور ریوینیو کےمعاملے میں ملک کی سب سے بڑی طیارہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی انڈیگو نے ۷؍ نئے شہروں کو اپنے نیٹ ورک میں جوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے۔انڈیگو نے  اس بارے میں  بتایا کہ وہ لداخ کے لیہہ،  بہار کےدربھنگہ ، یوپی کے آگرہ، کرنول، بریلی، درگاپور اور راجکوٹ سے پروازیں شروع کرےگی ۔ یہ شہر اب تک اس کے نیٹ ورک میں شامل نہیں تھے۔  لیہہ اور دربھنگہ سے پروازیں فروری میں شروع کی جائیں گی۔کرنول  اور آگرہ سے مارچ میں ،بریلی اور درگاپور سے اپریل میں اور راجکوٹ سے مئی میں پرواز شروع کرنے کا منصوبہ کمپنی نے بنایا ہے۔  امکان اس بات کا بھی ہے کہ کمپنی  ان نئے شہروں سے ایک ساتھ پروازیں بھی شروع کرسکتی ہے۔  ان شہروں سے پروازوں کے شیڈیول کو ابھی سرکاری طورپر منظوری ملنا باقی ہے لیکن اس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔انڈیگو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رونوجائے دتا نے کہا کہ ان پروازوں کے شروع ہونے سے اس علاقے میں اقتصادی ترقی کو مضبوطی ملے گی۔ چونکہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا اس لئے یہ شہرممبئی اوردہلی سے براہ راست جڑ جائیں گے اور یہاں کی معاشی سرگرمیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ رونو جائے دتا نے مزید کہا کہ انڈیگو  نے آگے بھی کچھ پلاننگ کررکھی ہے جو وہ جلد ہی سامنے لائے گی تاکہ کمپنی کو لاک ڈائون کے اثرات سے  باہر نکال کر دوبارہ ریوینیو پر مبنی کمپنیوں کی فہرست میں لایا جاسکے ۔ اس سے کمپنی کے منافع میں بھی اضافہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK