Inquilab Logo

انڈونیشیا زلزلہ: مرنے والوں کی تعداد ۳؍ سو سے زائد ہوگئی

Updated: November 27, 2022, 10:31 AM IST | Jakarta

انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبہ کے سانجور قصبے میں آنے والے حالیہ زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر۳۱۰؍ ہو گئی ہے

It belongs to a village destroyed by the earthquake
زلزلہ سے تباہ شدہ ایک گاؤ ں کی ہے

 انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبہ کے سانجور قصبے  میں آنے والے حالیہ زلزلے  میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر۳۱۰؍ ہو گئی ہے جن میں ایک بڑی تعداد سرکاری اسکول کے بچوں کی ہے جو   اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد دینی تعلیم حاصل کرنے میں مصروف تھے۔ واضح رہےکہ یہ زلزلہ  جا و ا کے سیانجور قصبے میں آیا تھا جس کی شناخت مسجدوں اور اسلامی اقامتی    اسکولوں سے ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں کم سن طلبہ عصری کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرتے ہیں ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب   انڈونیشیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق ادارے کے سربراہ سہاریانتو نے  ایک  پریس کانفرنس میں  بتایا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ۳۱۰؍افراد ہلاک اور۲۴؍ لاپتہ ہیں۔  یاد رہے کہ   انڈونیشیا میں مغربی جاوا کی سیانجور میں پیر کو۵ء۶؍ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ میڈیا نے جمعرات کو اس آفت میں۲۷۱؍ کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیاتھا۔ یہ تعداد بڑھتی  جاررہی ہے کیونکہ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی لاشیں تلاش کر رہی ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے۲؍ ہزار ۳؍سو سے زائد مکانات مکمل  یا  جزوی طورپر تباہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK