Inquilab Logo

سڑکوں پرتعینات سبھی پولیس افسراور اہلکاروں کو ماسک شیلڈ کا استعمال کرنے کی ہدایت

Updated: April 28, 2021, 10:09 AM IST | Mumbai

کورونا وائر س سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے پولیس نے لاک ڈاؤن ، نائٹ کرفیو اور دفعہ ۱۴۴؍ کا نفاذ کرتے ہوئے

Police check vehicles in Matunga.Picture:INN
ماٹونگا میں پولیس اہلکار گاڑیوں کی چیکنگ کررہے ہی۔تصویر :آئی این این

:کورونا وائر س  سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے پولیس نے لاک ڈاؤن ،  نائٹ کرفیو اور دفعہ ۱۴۴؍ کا نفاذ کرتے ہوئے سخت اقدامات کئے ہیں ۔ اب ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے نے اپنے پولیس اہلکاروںکی حفاظت اور صحت کی فکر کرتے ہوئے سڑکوں پر ڈیوٹی دینے والے  اہلکاروں کو ماسک اور شیلڈ دونوں کا استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے ۔اس سلسلہ میں ممبئی پولیس کے ترجمان اور ڈپٹی کمشنر آف پولیس ( آپریشن ) ایس چیتنیا نے بتایا کہ ’’سخت ہدایات جاری کرنے ، کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے بیداری مہم چلانے ، لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیولگانے کے باوجود لوگ بلا وجہ گاڑیاں لے کر سڑکوں پر گشت کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ پولیس ان کے خلاف کارروائی تو کر رہی ہے لیکن  سڑکوں پر ڈیوٹی دینے والے افسر  اور اہلکاروں کے کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ  بڑھ گیا ہے ۔ ‘‘انہوںنے یہ بھی کہا کہ ’’’یہی وجہ ہے کہ  پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے نے سڑکوں ،چوراہوں اور چیک پوائنٹ پر ڈیوٹی انجام دینے والوں کی حفاظت کے پیش نظر انہیں چہرے پر دو ماسک کے ساتھ ہی  پلاسٹک شیلڈ بھی لگانے کی ہدایت دی ہے ۔ واضح رہے کہ کووڈ ۱۹؍ سے ممبئی  اور مہاراشٹرکےدیگر اضلاع میں ۳؍ سو سے زائد پولیس افسر اور اہلکارفوت ہوچکے ہیں۔ ان میں ممبئی کے ۱۰۵؍ جوان بھی شامل ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK