Inquilab Logo

کووڈ ۱۹؍ کے سبب ڈراپ آئوٹ ہونے والےطلبہ کا سروے کرنےکی ہدایت

Updated: January 19, 2021, 6:20 AM IST | Staff Reporter | Mumbai

کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے ریاستی سطح پر ۱۸؍فیصد طلبہ سے اساتذہ رابطے میں نہیں آسکے ہیں ۔ یونیسکو کی ایک رپورٹ کےمطابق کووڈ ۱۹؍ سے ۱۸۰؍ ملکوں کے تقریبا ً ڈھائی کروڑ طلبہ کا تعلیمی نقصان ہوسکتاہے ۔اس ضمن میں مرکزی حکومت نے پورے ملک میں ڈراپ آئوٹ طلبہ کا سروے کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جس کے تحت ممبئی سمیت مہاراشٹرکے تمام اضلاع میں بھی سروے کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

Students - Pic : INN
طلبہ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے ریاستی سطح پر ۱۸؍فیصد طلبہ سے اساتذہ رابطے میں نہیں آسکے ہیں ۔ یونیسکو کی ایک رپورٹ کےمطابق کووڈ ۱۹؍ سے ۱۸۰؍ ملکوںکے تقریبا ً ڈھائی کروڑ طلبہ کا تعلیمی نقصان ہوسکتاہے ۔اس ضمن میں مرکزی حکومت نے پورے ملک میں ڈراپ آئوٹ  طلبہ کا سروے کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جس کے تحت ممبئی  سمیت  مہاراشٹرکے تمام اضلاع میں بھی سروے کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔
 کوروناوائرس اورلاک ڈائون سے  بے روز گاری کے سبب روزگارکی تلاش میں متعدد خاندا ن ایک سےدوسری جگہ منتقل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان  کےبچوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہوگیا ہے ۔ بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش میں متعدد طلبہ نے خود بھی تعلیم سے دوری اختیارکرلی ہے اور وہ اسکول سے دور ہوگئےہیں مرکزی محکمہ ٔ  تعلیم نےگھر گھر جاکر اس طرح کےبچوںکی تفصیلات جمع کرنےکی ہدایت جاری کی ہے ۔ 
 کوروناوائرس اورلاک ڈائون کےسبب اسکولوں کے بند ہونے سے امسال بچوںکو آن لائن پڑھایاجارہاہے مگر ہزاروں طلبہ آن لائن پڑھائی سے نہیں جڑ سکے ہیں۔رپورٹ کےمطابق ریاست کے اوّل تا آٹھویں جماعت کےتقریبا ً ۱۸؍فیصد طلبہ گزشتہ کئی مہینوں سے اپنے ٹیچروں کے رابطےمیں نہیں ہیں۔
 اس ضمن میں کچھ اساتذہ کاکہناہےکہ ریاستی محکمہ ٔ  تعلیم نے ۱۸؍ فیصد کا جو اعداد وشمارفراہم کیاہے ہماری اطلاع کےمطابق یہ تعداداور زیادہ ہے ۔کوروناوائرس  سے کئی خاندان بے روزگاری کا شکار ہوچکےہیں۔ ذریعہ معاش نہ ہونے سے وہ ممبئی اور دیگر شہروں سے اپنے گائوں منتقل ہوگئےہیں جس کی وجہ سے ان خاندانوں کے بچے بھی یہاں نہیں ہیں ۔ یہ بچے کب واپس آئیں گے ، کہا نہیں جاسکتا ۔ان بچوں کےچلے جانے سے ڈراپ آئوٹ طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے ۔ 
 یونیسکو کی ایک رپورٹ کےمطابق دنیا کے ۱۸۰؍ملکوں کے تقریباً ڈھائی کروڑ بچے کوروناوائرس کی وجہ سے تعلیم سے دور ہوسکتےہیں جو تشویش کی بات ہے۔ اس طرح کی صور ت حال میں مرکزی حکومت نے گھرگھر جاکر ان بچوںکی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت جاری کی ہےجو کوروناوائرس  سے اسکول سے دور ہوئےہیں۔ اس دوران ۶؍تا ۱۸؍سال کے طلبہ کی تفصیلات درج کی جانی ہے ۔  
  اس مہم کےدوران ڈراپ آئوٹ طلبہ کو تلاش کرکے انہیں مقامی سماجی اداروں اور اساتذہ کے ذریعے تعلیم دینا ہے ۔ معذور طلبہ کوان کے گھروں پر تعلیم دینےکی سہولت مہیاکرانےکی کوشش کی جائے گی ۔ڈراپ آئوٹ طلبہ کا اسکول میں داخلہ کرانے کی مہم چلائی جائے گی ۔ والدین اور طلبہ کو کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کی تلقین کی جائےگی اور طلبہ کو تعلیمی اشیاء اوراناج فراہم کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK